Ahle Sunnat Media Battagram

Ahle Sunnat Media Battagram Official page of Ahle sunnat battagram

07/08/2023

پوری پاکستانی قوم کو مبارک ہو
قومی اسمبلی کے بعد
سینٹ سے بھی ناموس صحابہ واہلبیت بل اکثریتی راٸےسے منظور

بعض لوگ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن خود پر تنقید برداشت نہیں کر سکتے ہیںشیشے کے گھر میں بیٹھ کر مخالفین پر پتھر برسانا...
06/08/2023

بعض لوگ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن خود پر تنقید برداشت نہیں کر سکتے ہیں
شیشے کے گھر میں بیٹھ کر مخالفین پر پتھر برسانا کوئی دانشمندی نہیں ہے
سیاست کے اصولوں کو پڑھ کر تنقید کیا کریں اور پھر خود میں تنقید برداشت کرنے کا مادہ بھی پیدا کریں
عورتوں کی طرح ٹر ٹر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے
تم دن رات منصوبے بنا کر میری جماعت کی قیادت پر بھونکو مگر جب میرے دوست کچھ لکھ دیتے ہیں تو پھر تم ناراض ھوجاتے ھو
اپنے اوقات پہچان لو
اپنے اوقات میں رھو
خبردار !

سید مومن شاہ حیدری
صدر اہل سنت والجماعت ضلع بٹگرام

05/08/2023
05/08/2023
یہ زیر نظر تصویر میں سفید کپڑے پہننے والا سابقہ تحصیل ناظم موجودہ نڈر بے باک جنرل کونسلر جناب نیاز خان ترند ہے ۔احتجاج ت...
05/08/2023

یہ زیر نظر تصویر میں سفید کپڑے پہننے والا سابقہ تحصیل ناظم موجودہ نڈر بے باک جنرل کونسلر جناب نیاز خان ترند ہے ۔
احتجاج تو انکا پہچان بنا تھا کئی مہینوں سے چند گاڑیاں سڑکوں پر لاکر چھوٹے بچے بٹھاکر جلوس نکالتا گیا
کپتان تیرے جانثار بیشمار بیشمار، ہم لیکر رہینگے آزادی،کپتان ہمارا ریڈ لائن ہے ، کپتانہ اشارہ کوا بیائے تماشہ کوا اور بہت سے عجیب وغریب نعرے
مگر جب آج کپتان گرفتار ہوا ہے یہ اپنے بھائیوں سمیت لاپتہ ہے ۔ یہ نظریاتی تھا ہی نہیں پانچ دفعہ ہاں پانچ دفعہ ٹوپی بدل چکے ہیں
کیا ایک نیا ٹوپی پہننے سے انہے کون روک سکتے ہیں؟

بزعم خود عمران خان کے سچے جانثار ہیں تو اب مشکل میں روپوش کیوں ہو ہمت ہے تو احتجاج کرکے دکھائے سی پیک بند کرنا بڑی بات ہ...
05/08/2023

بزعم خود عمران خان کے سچے جانثار ہیں تو اب مشکل میں روپوش کیوں ہو ہمت ہے تو احتجاج کرکے دکھائے سی پیک بند کرنا بڑی بات ہے سیاسی یتیموں کو ملاکر بھی گلی محلے کا روڈ ہی بلاک کردے مگر نہیں یہ ان سے ہو نہیں سکتا
اس کیلئے جگر چاہیئے مگر سنا ہے انہوں نے اعلان کیا ہے گرفتاری نہ دے اور کہی چھپ جائیں 🙃

05/08/2023

وہ ایک بہادر دیشانی تھا جس نے تین دن بٹگرام بازار کو مکمل طور پر بند کیا تھا
آج سیاسی یتیم اور پسماندہ خان روپوش ہے
لیڈر اور موروثی میں یہی فرق ہوتا ہے ۔

آمدہ عام انتخابات میں علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے (انشاء اللہ )بقلم ابن الصاحب سید مومن شاہ...
03/08/2023

آمدہ عام انتخابات میں علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ھونگے (انشاء اللہ )

بقلم ابن الصاحب سید مومن شاہ حیدری
صدر اہلسنت والجماعت ضلع بٹگرام

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بٹگرام کے غریب اور متوسط طبقے کا حقیقی نمائندہ اگر کوئی ہے تو وہ صرف علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب ہے
عوام کی امیدوں کا مرکز اور محور بن کر وہ تسلسل کے ساتھ عوامی حقوق کی جنگ لڑتے نظر آ رہے ہیں
علامہ دیشانی صاحب کی مقبولیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ بٹگرام میں بڑی بڑی سیاسی قوتوں کے باوجود تحصیل بٹگرام کی صوبائی نشست پر کسی نے الیکشن لڑنے کی جسارت نہیں کی
گو کہ برائے نام الیکشن کافی لوگوں نے لڑا ہے مگر وہ ہزار کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور اپنی ضمانتیں ضبط کروا چکے ہیں
علامہ دیشانی صاحب نے پہلی بار دو ہزار تیرہ میں الیکشن لڑا اور نو ہزار ووٹ لیکر سیاسی حلقوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا
سیاسی لوگوں کی نیندیں اسی دن سے لیکر آج تک حرام ہوگئیں ہیں
خان ازم سے منسلک لوگوں نے مختلف حربے استعمال کرکے دیشانی صاحب اور انکی ٹیم کی راہ میں روڑے اٹکائے مگر منہ کی کھانی پڑی

پھر دو ہزار پندرہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل شملائی مفتی محمد فیاض صاحب ، بٹہ موڑی سے سید مومن شاہ حیدری ،بٹگرام سے مولانا محمد افضل حنفی صاحب ، راجدھاری سے مولانا جمیل اختر انقلابی صاحب ، اجمیرہ سے ڈاکٹر شیر اعظم خان صاحب ، گجبوڑی سے مولانا ضیاء الرحمن صاحب ، اور پشوڑہ سے مولانا رفیع اللہ صاحب نے انتخابات میں حصہ لیکر الیکشن لڑا اور صرف سات یونین کونسلوں سے تقریباً آٹھ ہزار ووٹ لیئے جو خان ازم کے علمبردار خوانین کے لیے خطرے کی دوسری گھنٹی تھی
اس موقع پر میں ان لوگوں کے لیے بھی لکھنا چاہتا ہوں جو کہتے ہیں جی اہلسنت والجماعت کے پاس نظریاتی ووٹ بنک کم ہے اگر نظریاتی ووٹ بنک کم ھوتا تو تحصیل کونسل پر استری کے نشان پر الیکشن لڑنے والوں کو کس طرح اتنا ووٹ ملتا تھا ؟
مجھ جیسے غریب نمائندے جس نے 70 موٹر سائیکل پر کمپین چلائی
میرا اور میرے خاندان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے ایک فقیر و درویش خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک غریب مولوی نے یونین کونسل بٹہ موڑی میں اپنے سیاسی مخالفین کو اپنے نظریاتی کارکنوں کے ووٹ کی بدولت جو شکست فاش دی تھی وہ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے
بہر حال

پھر دو ہزار اٹھارہ کے جنرل انتخابات میں علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب نے جس دبنگ انداز سے انتخابی مہم چلائی اور اٹھارہ ہزار ووٹ لیکر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی
مگر مقتدر قوتوں نے نتائج تبدیل کر کے انکی جیت کو شکست میں تبدیل کردیا تھا
جس کے بعد بٹگرام کے عوام نے کئی روز تک دھرنا دیا تھا کہ ھم دیشانی صاحب کے علاؤہ کسی اور کو اپنا ایم پی اے تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں
آج بھی بٹگرام کا بچہ بچہ اس بات کا گواہ ہے کہ اٹھارہ کے الیکشن میں جیت کا سہرا دیشانی صاحب کے سر سج چکا تھا
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر دو ہزار بائیس کے بلدیاتی انتخابات میں علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب کو ضلعی جماعت اور تقریباً پانچ ہزار لوگوں پر مشتمل جرگے کے شرکاء نے مجبور کر دیا وہ تحصیل چئیرمن شپ کے لیے انتخابات میں حصہ لیں
بادل ناخواستہ انہوں نے حصہ لیا اور الیکشن میں سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اٹھارہ ہزار ووٹ لئے
اب یہاں پر بٹگرام کے ایک آفیسر نے ترند گروپ کے امیدوار کے بکسوں میں پانچ ہزار جعلی ووٹ ڈال کر اسکو کامیاب کروایا تھا جسکے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں
اور ساتھ ساتھ خوانین نے بھی دھاندلی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا
جعلی ووٹ پول کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں نے کئی پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو رنگے ہاتھوں پکڑا بھی تھا
بہر حال دیشانی صاحب نے اپنے سیاسی حریف کی جعلی کامیابی پر اس لئے خاموشی کرلی کہ انہیں کوئی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر ذاتی طور پر کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی

اب حالیہ انتخابات میں علامہ عطاء محمد دیشانی صاحب نے سیاسی مخالفین کے شانے چت کرنے کے لیے بھر پور پالیسی کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کرلی ہے

ھم نے سابقہ انتخابات میں ھونے والی تمام غلطیوں سے سبق سیکھا ہے
ہماری غلطیوں میں سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ ھم نے خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ہر لحاظ سے مضبوط خواتین پولنگ ایجنٹس نہیں رکھی تھیں جسکا سیاسی مخالفین نے فائدہ اٹھا کر خوب دھاندلیاں کرلی تھیں
اب کی بار خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ایجنٹس بٹھا کر ھم کسی بھی صورت میں دھاندلی کرنے نہیں دیں گے
اور اگر کہیں سے کسی نے بدمعاشی کی صورت اختیار کرتے ہوئے دھاندلی کی ناکام کوشش کی تو ھم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیکر دندان شکن جواب دیں گے

دوسری غلطی یہ تھی مردوں کی پولنگ اسٹیشنز میں ہمارے ایجنٹوں نے دیشانی صاحب کی جیت کی خبر سن کر بغیر فارم 45 لیکر پولنگ اسٹیشن چھوڑ دی تھیں
جسکا مخالف ایجنٹوں نے بھر پور فائدہ اٹھا کر پریزائیڈنگ افسروں پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروادئیے
ھم چوکوں میں پہنچ کر خوشیاں مناتے رہیں اور پیچھے سے ہمارے مخالفین ہمارا مینڈیٹ چوری کرتے رہیں
اس بار ھم نے پولنگ اسٹیشنز سطح پر ووٹر لسٹ کے ذریعے ابھی سے انچارج مقرر کردئیے ہیں جنکی ابھی سے تربیت شروع کردیں گے
کہ پولنگ کے دن انکے ذمے کون کون سے فرائض ھونگے
انسان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیتا ہے
ھم نے بھی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے جو اب کی بار نہیں دہرائیں گے
میں پر امید ہوں کہ انشاء اللہ العزیز اس بار انتخابات میں ھم بھرپور کامیابی حاصل کر کے بٹگرام کی تقدیر بدل دیں گے

اظہارِ تعزیت  علامہ عطاء محمد دیشانی کا دورہ آلائی قاری زاہداللہ اشاڑبن مرحوم کے تعزیت کے لیے ان کے گھر حاضری اللہ کریم ...
03/08/2023

اظہارِ تعزیت

علامہ عطاء محمد دیشانی کا دورہ آلائی قاری زاہداللہ اشاڑبن مرحوم کے تعزیت کے لیے ان کے گھر حاضری
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے

Address

Battagram
44000

Telephone

+923175487588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahle Sunnat Media Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share