مصدقہ خبروں ٹاک شوز اور دیگر پروگراموں کا مرکز حق سچ کا نگہبان ، ہر ظلم کے خلاف لکھنا اور بولنا،
سچ خبروں ، دیگر پروگراموں کا مرکز
اولسی غگ نیوز
17/07/2025
تورغر: شاھڈگ بازار میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ایک جاں بحق، ایک زخمی
واقعہ آج رات تقریباً 8:55 پر پیش آیا – ابتدائی تفصیلات موصول
تحصیل جدباء کے علاقے شاھڈگ بازار میں آج رات تقریباً 8:55 بجے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم افراد، جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے، بازار سے گزر رہے تھے۔ بازار میں موجود مقامی بچوں نے ان افراد سے سوال کیا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔
نامعلوم افراد نے خود کو کنڈرو کے رہائشی ظاہر کیا، تاہم بچوں نے ان کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا: "ہم یہاں ایک دوسرے کو جانتے ہیں، آپ کنڈرو کے نہیں لگتے۔" اس پر دونوں افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر ڈیرکو سے تعلق رکھنے والے مختیار موقع پر ہی شہیـ د ہو گئے، جبکہ صابرین مرحوم کا بیٹا اسامہ شاھڈگ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں بٹگرام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکی ہے۔
مزید تفصیلات آنا باقی ۔۔!!
16/07/2025
بٹگرام: گیس سلنڈر سانحہ میں رحمان الدین خاندان کے سات بندوں سمیت شہید ہوئے تھے۔ سانحہ آجمیرہ بانڈیگو کے بارے میں افسوسناک کلام۔۔۔۔!!!
゚viralfbreelsfypシ゚viral
14/07/2025
افسوسناک خبر!!
پشتو ادب کا معروف ستارہ اور صدراتی ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب مطیع اللہ تراب اب ہم میں نہیں رہے۔
خبر ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
14/07/2025
خراجِ تحسین!!
سانحہ اجمیرہ بٹگرام
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امت کو یہ درس دیا کہ کسی کے دکھ میں شریک ہونا عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت عظیم ہے۔ لہٰذا، ہمیں بھی دکھی انسانیت کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا رویہ اپنانا چاہیے تاکہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر سکیں۔
سانحہ بٹگرام میں انسانیت کی خدمت کا اعلی مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
شکریہ کنگ شیر خان اجمیرہ
منجانب:- ادریس مخلص بٹگرام
13/07/2025
لوگوں کے ATM کارڈ چھین کر ان کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے والا نوجوان لڑکوں کا گروہ پولیس کے نرغے میں ، ان کی خطرناک کہانی، ان کی زبانی
゚viralfbreelsfypシ゚viral
12/07/2025
سٹیٹ کے وسیع تر مفادات پر مبنی بے بنیاد من گھڑت بیانیے کو انتہائی مناسب الفاظ، دلائل اور ثبوت کے ساتھ جواب دینے والے، اور ہمیشہ دلیل سے بات کرنے والے اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم فضل امین آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس نے پہلے اغوا کیا، اور بعد میں غلیظ اور جھوٹے ایف آئی آرز کے تحت قید کر دیا۔
مغوی کے خاندان کا دعویٰ
خیبرپختونخوا کی انتظامیہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کے لیے سماجی و سیاسی کارکنوں کو ڈائریکٹ شہید کرنے، زخمی کرنے، گرفتاریاں کرنے، شیڈول فور، تھری ایم پی او اور حتیٰ کہ پختون رہنماؤں کو گرفتار کر کے پنجاب اور سندھ کے حوالے کرنے جیسے اقدامات کر رہی ہے ، جو بے شرمی کی آخری حد ہے۔ یہ سب کچھ وفاق پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دینا، ان کی چالاک مگر افسوسناک حکمتِ عملی ہے۔
پختونخوا کے عوام ایک طرف ظلم کا شکار ہیں، تو دوسری طرف اگر وہ حق بات کریں تو انتظامیہ ان پر مزید ظلم و جبر کرتی ہے۔
صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی انتظامیہ کو پختون عوام پر ظلم و جبر سے روکے، اور اگر یہ سب کچھ آپ لوگوں کی مرضی کے بغیر ہو رہا ہے تو پھر آپ لوگ اس کے خلاف کوئی عملی اقدام یا مؤقف کیوں نہیں اپناتے؟
ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ طالب علم فضل امین کے لیے آواز بلند کریں۔
12/07/2025
چینی 200 روپے کلو!!
چینی مافیا کے اہم ڈان جہانگیر ترین نے 2021 میں عمران خان کے حکومت کیساتھ ملکر 450 ارب روپے کی چینی چرائی ، عدالت عالیہ نے ثبوت کے باوجود مرغی چور کی طرح جہانگیر ترین کو باعزت طریقے سے بری کردیا، مجال ہے کہ کوئی پوچھے ۔ پاکستان زندہ باد
12/07/2025
گورنر کے پی ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چند صاحب ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر سید علی شاہ باچا صاحب اور جنرل سیکرٹری شاجی خان صاحب صوبائی سیکرٹری انفارمیشن امجد خان افریدی صاحب ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن گوہر انقلابی صاحب ڈیجیٹل کوارڈینیٹر ہیڈ اصف اللہ خان صاحب کی موجودگی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا اور سیکرٹری اطلاعات کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کے سیکرٹریزاور ضلعی انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ہزارہ ڈویژن سے ڈویژنل صدر ملک فاروق صاحب اور ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن نصیر احمد جنجوعہ صاحب نے شرکت کی، جب کہ ضلع بٹگرام کی نمائندگی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سید مہردل شاہ ترمذی چیئرمین ویلج کونسل چوہان و تحصیل ممبر ضلع بٹگرام نے کی، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے ہزارہ ڈویژن کی نمائندگی کی اور ڈیجیٹل و اطلاعاتی شعبہ جات کی بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر تمام اضلاع کے سیکرٹری انفارمیشن اور ڈیجیٹل کوارڈینیٹرز نے اپنی رائے دی کہ ہم کس طرح پارٹی کو منظم بنا سکتے ہیں۔
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بٹگرام سید مہر دل شاہ نے
اجلاس میں پارٹی کے سوشل میڈیا اور معلوماتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مؤثر حکمتِ عملی اپنانے اور عوام تک پارٹی کا پیغام وسیع تر انداز میں پہنچانے پر زور دیا گیا۔ تمام شرکاء نے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کرتے ہوئے تنظیمی کارکردگی کے فروغ کے لیے نئے اقدامات کی حمایت کی۔
اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بٹگرام سید مہر دل شاہ نے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چند صاحب کو ضلع بٹگرام انے کی دعوت دی جس کو ندیم افضل چند صاحب نے دعوت کی پیشکش کو قبول کی اور انشاءاللہ بہت جلد بٹگرام کا وزٹ کریں گے
11/07/2025
افسوسناک خبر!!
بٹگرام: گاؤں ڈیڈل علاقہ ٹکری
مشر فیاض جمال خان کے پریس سیکرٹری محمد کفایت اللہ کی بیٹی قضاء الہی سے وفات پا چکی ہے۔
بچی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن 10 دس بجے گاؤں ڈیڈل میں ادا کی جائیگی ۔
اللہ تعالیٰ بچی کو والدین کی شفاعت کا ذریعہ بنائے اور لواحقین کو صبر و استقامت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
10/07/2025
باجوڑ میں اے این پی کے رہنما مولانا خانزیب کی شہادت کے واقعے کے بعد باجوڑ میں حالات انتہائ کشیدہ مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے واقعے کے خلاف شدید احتجاج فائرنگ کی آوازیں.
10/07/2025
مولانا خانزیب کے بڑے بھائی شیخ جہانزادہ سے مشاورت کے بعد شہادت کی ایف آئی آر ریاست کے خلاف درج کریں گے
ایمل ولی خان مرکزی صدر ANP
10/07/2025
افسوس ناک خبر
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علماء ،مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ساتھیوں سمیت شہـ ید ہوگئے۔۔۔۔۔
Be the first to know and let us send you an email when OLASi GHAG News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.