21/09/2025
صلح، بھائی چارے اور اتحاد کی ایک کامیاب کوشش*
الحمدللہ! آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، کچھ دنوں سے جاری ایک غلط فہمی اور اختلاف جس کا آغاز سوشل میڈیا پر ہوا تھا — جو کہ ہمارے معزز بھائی *جناب نیازالرحمان آخوند سی او زم زم نیوز، جناب امان الحق سی او دودال میڈیا روم اور جناب حنیف سرخیلی۔سی۔اوشمع۔نیوز جناب حبیب سی او پختون نیوز* کے درمیان تھا — وہ خوش اسلوبی سے ختم کر دیا گیا۔
یہ اختلاف ایک دوسرے کے خلاف باتوں اور تنقید کی صورت اختیار کر چکا تھا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ *مولانا محمد عمر ٹانگئ
اور ساتھ صدر خان مارکیٹ نواز شریف اور اعجاز اور امیر صاحب اور ناز بخت اور زکریا کی محنت و کوشش* سے آج باہمی رضا مندی، افہام و تفہیم، اور بردباری کے ساتھ ایک خوبصورت *"صلح"* عمل میں آئی۔اس صلح میں نہ صرف اختلافی گفتگو کو مکمل طور پر ختم کیا گیا، بلکہ تینوں بھائیوں نے آئندہ کے لیے بھائی چارے، عزت و احترام اور اتحاد سے بھرپور زندگی گزارنے کا *پختہ عزم* بھی کیا۔
*صلح کی شرائط میں اہم نکات یہ طے پائے:*
1. آئندہ کوئی بھی فریق سوشل میڈیا یا کسی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے خلاف کوئی منفی بات، الزام یا تنقیدی جملہ استعمال نہیں کرے گا۔
2. ہر اختلاف کو ذاتی رابطے، مشورے یا بزرگوں کی موجودگی میں حل کیاجائے گا۔
3. *اگر کوئی فریق اس صلح کی خلاف ورزی کرے گا، تو اُسے 50,000 روپے جرمانہ* ادا کرنا ہوگا۔