Battagram Media Club

Battagram Media Club مستند

15/02/2026
07/02/2026

دلوں کو نرم کرنے کا آسان راستہ

06/02/2026

*🔊اطلاع عام 🔊*

📍 *الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کے باہمی اشتراک سے خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کی مہم( 5 -INVR) کے تحت شناختی کارڈز بنانے والی گاڑی (موبائل رجسٹریشن وین) دیئے گئے شیڈول کے مطابق بٹگرام کے مختلف علاقوں میں موجود رہیگی.

*1. پائمال شریف 4 فروری بروز بدھ*
*2. ڈبری 10 فروری بروز منگل*
*3. شنگلی پائین 12 فروری بروز جمعرات*

📍 *گاڑی روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 30 :4 بجے تک موجود رہے گی*

📍 *خواتین کے نئےکارڈز ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں گے*
وہ خواتین جن کے شناختی کارڈز نہیں ہےاور عمر 18 یا اس سے زیادہ ہے اور ان کے پاس فارم ب موجود نہیں، ان کے لیے شناختی کارڈ بنانے کے لیے پیدائش سرٹیفکیٹ نادرہ کے گاڑی 12 فروری آنے سے پہلے بنا لیں، اور اگر شادی شدہ ہے تو نکاح نامہ بھی بنانا ضروری ہے۔۔۔۔

30/01/2026

فجر کی روشنی میں کلاک ٹاور کا روح پرور منظر ۔۔۔
دل کو مکہ کی فضا میں سکون مل جاتا ہے۔🌅❤️🫶

30/01/2026

‏مرحوم طارق عزیز صاحب کے تاریخی الفاظ دو سڑکیں دو پل بنا کے لیڈر۔۔۔۔See more

بٹگرام کے نام ایک اور اعزاز نیلی شنگ، بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ہونہار ڈاکٹر آف فارمیسی کے طالب علم ڈاکٹر جنید علی ولد ش...
29/01/2026

بٹگرام کے نام ایک اور اعزاز
نیلی شنگ، بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ہونہار ڈاکٹر آف فارمیسی کے طالب علم ڈاکٹر جنید علی ولد شیر علی خان، جو Abbottabad University of Science & Technology سے وابستہ ہیں، کو کنوووکیشن 2026 کے موقع پر ان کی نمایاں تعلیمی، انتظامی اور قائدانہ خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب سہیل خان افریدی کی جانب سے ایمرجنگ اسٹار اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں ان کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ قابلیت اور یونیورسٹی امور بالخصوص کنوووکیشن 2026 کی مؤثر منصوبہ بندی، نظم و نسق اور خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

29/01/2026

*جامعہ دارالعلوم بٹگرام کےلیےتعاون کی اپیل*
جامعہ "دارالعلوم بٹگرام" کاشماربٹگرام کےعظیم دینی اداروں میں ہوتاہے۔بفضلہ تعالیٰ جامعہ ہذامیں اللہ کریم کے فضل واحسان،اساتذہ وبزرگان دین کی دعاؤوں وتوجہات اوراہل علاقہ کی محبت وتعاون سےدرس نظامی کےآخری چاردرجات،حفظ وناظرہ قرآن کریم اورتخصص فی الافتاءکےدرجات میں معیاری اوراعلی تعلیم دی جارہی ہے۔امسال 23 طلباءکرام کی دستاربندی کی گئی۔
الحمدللہ!جامعہ ہذاطلباءکےخوردونوش، رہن سہن اورابتدائی طبی علاج وغیرہ کا انتظام بحسن وخوبی انجام دےرہاہے۔تاہم
موجودہ گرانی،مہنگائی اوراشیاء ضروریہ کےہوشربانرخوں سےان ضروریات کی دستیابی ادارےکےلیےمشکل ہونےکے ساتھ ساتھ پہنچ سےدور ہونےلگی ہے۔وسائل کی قلت اورکمی کی بناءپرمنتظمین ادارہ کی طرف سےاہل خیروثروت سے اپیل ہے کہ وہ اس کارخیرمیں حصہ ڈالیں،اورطلباءکی ضروریات میں اللہ کریم کےدیے ہوئے مال میں سےحصہ لیں۔یقیناًیہ ان کی دنیاوآخرت کےلئے بہترین،حسن خاتمہ اورآخرت میں سرخروئی اورکامیابی کاضامن ہے۔
مزیدبرآں منتظمین واساتذہ کرام انتظامی ومالی پریشانیوں سےیکسوہوکرتندہی ودلجمعی سے تعلیمی سرگرمیوں پراپنی توجہ کماحقہ مبذول کرسکیں گے،جس سےطلبہ کی علمی،عملی اوراخلاقی ترقی ہوسکےگی۔اورعلوم اسلامیہ کایہ عظیم مرکززیادہ سےزیادہ علمی وعملی خدمات معاشرے تک بہم پہنچانےمیں اپنا کرداراداکر سکے گا۔اورمہمانانِ خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم،ان قدسی علوم سےبیش ازبیش بہرہ ورومستفیدہوتےرہیں گے۔
آپ سےالتماس ہےکہ بھرپورمالی تعاون کریں،پوری دلجمعی،محبت اورجذبہ سے مدد کیجئے۔صدقات،زکوٰۃ،فطرانہ اورعشر وغیرہ کےذریعہ اس کارخیرمیں خود بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوراپنےقریبی رشتہ داروں اوراحباب کوبھی اس کار خیرمیں حصہ لینےکی ترغیب دیجئے۔
اللہ کریم ہم سب کاحامی وناصرہو۔
آپ کاخیر اندیش
بخت منیر
خادم جامعہ دارالعلوم بٹگرام
03005298881

29/01/2026

علم ہی وہ زریعہ ہے جو شعور کا سبب بنتا ہے اور شعور سے ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے
محمد کاشف ارشاد

29/01/2026

سبحان الله العظيم

29/01/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کے بارے میں عوامی رائے

26/01/2026

خوشخبری۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جملہ معزز خواتین بینیفشریز بالخصوص ضلع کوہستان لوئر اور کوئی پالس کوہستان کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کی اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی قسط ان کے اکاونٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔رقم ریگولر قسط 13500ہے ۔ تمام خواتین کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ/ قریبی ریٹیلر شاپ سے اپنی پوری رقم وصول کریں یہ قسط اس بار بچوں کے وظائف کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔ ہر خاتون کی رقم بچوں کی تعداد اور کلاس کے حساب سے مختلف ہے۔ تمام بینیفشریز خواتین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے متعلقہ پی او ایس ایجنٹ سے اپنی پوری رقم بمع رسید وصول کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ آفس پٹن سے فوراً رابطہ کریں۔ بی آئی ایس پی کا عملہ ہمہ وقت آپ کی خدمت کیلیے حاضر ہے۔
سبیل خان ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع کوہستان لوئر/کولائی پالس کوہستان

Address

Battagram
Battagram
21040

Telephone

+923465050980

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Media Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share