
02/07/2025
عوام اس طرح شہری ہونے کا ثبود دیں
آج ایک شہری نے دفتر اسسٹنٹ کمشنر آلائی سے رجوع کیا اور شکایت درج کروائی کہ بازار میں ایک مرغی فروش نے اُسے سرکاری نرخ پر برائلر مرغی فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ شہری نے مزید بتایا کہ اُسے مجبوری میں مہنگی “بریڈر” مرغی خریدنی پڑی۔ شہری نے مؤثر کاروائی کی درخواست کی۔اس شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے موقع پر واقعہ کی انکوائری کی، اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر دکان کو سیل کر دیا گیا۔
اس دوران قریبی دیگر مرغی فروش دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی، قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے سبزی فروش دکانوں کا بھی معائنہ کیا، جہاں قیمتوں اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام اشیاء پر مقررہ سرکاری نرخ واضح اور قابلِ فہم انداز میں درج کیے جائیں، اور ہر پراڈکٹ پر روزمرہ قیمت کے ٹیگ چسپاں ہوں۔
مزید برآں، چپس اور مشروبات کے کاروباری حضرات سے بھی ملاقات کی گئی۔ اُنہیں غیر معیاری اور ناقص اشیاء کے مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صرف معیار شدہ اور تصدیق شدہ اشیاء ہی فروخت کریں۔ اس ضمن میں تمام دکانداروں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اسٹاک کا جائزہ لے کر ناقص اشیاء کو ہٹا دیں اور صرف معیاری مصنوعات فروخت کریں۔