Abaseentimes

Abaseentimes میرے لیے اللہ ہی کافی ہے اورسب کچھ اللہ کے حکم سے ہوتاہے

30/07/2026
29/07/2026

بٹگرام سے برطانیہ تک کامیابیوں کاسفر
ایک پسماندہ علاقے کے نوجوان نے اپنی محنت،دلی لگن اور بلندعزم سے میڈیکل کے شعبے میں عالمی شہرت حاصل کی

دیکھئیے بہت جلد ایک مکمل ڈاکومنٹری بٹگرام سےبرطانیہ تک ایک پسماندہ علاقے کا نوجوان کیسے عالمی شہرت یافتہ جنرل لیپروسکوپک...
28/07/2026

دیکھئیے بہت جلد ایک مکمل ڈاکومنٹری
بٹگرام سےبرطانیہ تک
ایک پسماندہ علاقے کا نوجوان کیسے عالمی شہرت یافتہ جنرل لیپروسکوپک،ہیپاٹوبیلئیری اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سرجن بنا

26/07/2026

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا دورہ بٹگرام،پی ٹی آئی ضلعی صدر نیازمحمدخان ترند نے میلہ لوٹ لیا،انتہائی جذباتی،پرجوش اندازمیں کارکنوں سے خطاب

23/07/2026

اہم وضاحت۔۔۔عوام کے نام
حال ہی میں بٹگرام شہر میں یونین سے وابستہ بعض دکانداروں کی جانب سے چراٹ سیمنٹ کے خلاف یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کی کوالٹی اور معیار خراب ہو چکا ہے۔ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد، گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یونین کی بعض غیرمنصفانہ اور غیرشرعی شرائط پر اختلاف رکھنے والے بعض دکانداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے چراٹ سیمنٹ کو جان بوجھ کر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی بھی کاروباری یا تنظیمی اختلاف کو کسی کمپنی کی ساکھ اور مصنوعات کے معیار سے جوڑنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔
چراٹ سیمنٹ برسوں سے اپنے معیار، مضبوطی اور اعتماد کی وجہ سے صارفین اور تعمیراتی شعبے کا قابلِ اعتماد نام ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ افواہوں اور منفی پروپیگنڈے پر یقین کرنے کے بجائے حقائق کو مدنظر رکھیں اور ہر خبر کی تصدیق ضرور کریں
چراٹ سیمنٹ روزِ اول سے لے کر آج تک نہ صرف بٹگرام بلکہ پورے خیبرپختونخواہ، آزادکشمیر اور سنٹرل پنجاب میں بڑے پیمانے پر استعمال اور فروخت ہونے والا ایک قابلِ اعتماد برانڈ ہے۔ کمپنی کئی برسوں سے انہی علاقوں میں اپنی مصنوعات فراہم کر رہی ہے، جو اس کے معیار اور صارفین کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے
سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے،جبکہ جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا وقتی ہوتا ہے

22/07/2026

بٹگرام: ملندر خان ٹینٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح

سمندر خان پلازہ، کوزہ بانڈہ اڈہ بٹگرام میں ملندر خان ٹینٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت علاقے کے معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی فیتہ استادِ محترم مولانا خورشید احمد دامت برکاتہم العالیہ، علامہ عطاء محمد دیشانی اور مفتی شفیع صاحب نے مشترکہ طور پر کاٹا اور کاروبار کی کامیابی، ترقی اور برکت کے لیے خصوصی دعا کی۔

ملندر خان ٹینٹ سروس میں شادی بیاہ، مذہبی، سماجی اور دیگر تقریبات کے لیے ہر قسم کے ٹینٹ، کراکری، کرسیاں اور دیگر ضروری سامان مناسب کرایے پر دستیاب ہے۔

📍 پتہ: سمندر خان پلازہ، کوزہ بانڈہ اڈہ، بٹگرام

Address

Battagram

Telephone

+923212113645

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseentimes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share