
24/09/2025
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے کنڈاؤ بازار کا معائنہ کیا، جہاں مرغی فروشوں اور جنرل اسٹور مالکان کی دکانوں کو چیک کیا گیا۔ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ گراں فروشی یا نرخ نامے کی عدم موجودگی کی شکایت فوری دفتر اسسٹنٹ کمشنر آلائی کو دیں۔