20/01/2026
ضلع بٹگرام میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے مین بازار میں لوگوں کی دکانیں اور شاپنگ سینٹرز محض ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کرنا سراسر غیر منصفانہ اور ظالمانہ عمل ہے۔ ضلع بٹگرام ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں حکومت کی طرف سے پانی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ٹیکس اُن علاقوں میں لینا مناسب ہے جہاں شہریوں کو حکومتی سہولیات میسر ہوں، نہ کہ ایسے محروم علاقوں میں جہاں عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات سے محروم ہوں