AJM TV

AJM TV اسلامی پروگرام سکول کالج پروگرام کرکٹ والی بال اور جلسے جلوس کوریج کیلئے رابطہ کریں 03449716707

*سوال:* کیاایک عورت اپنے شوہریا کسی محرم کےساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہوکرنماز پڑھ سکتی ہے،جبکہ وہ دونوں جماعت کےساتھ نماز ...
03/01/2026

*سوال:*
کیاایک عورت اپنے شوہریا کسی محرم کےساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہوکرنماز پڑھ سکتی ہے،جبکہ وہ دونوں جماعت کےساتھ نماز پڑھ رہےہوں؟
*الجواب حامداًومصلیا*
واضح رہےکہ عورت کاایک ہی جگہ پراورایک ہی صف میں اپنے شوہریاکسی بھی محرم کےساتھ جماعت کی نمازپڑھنا شرعادرست نہیں ہے،البتہ اگرعورت جماعت کےساتھ نماز پڑھناچاہتی ہےتو پھراس کاصحیح اورجائزطریقہ یہ ہے کہ عورت پیچھےوالی صف میں کھڑی ہوجائے۔اگرعورت محاذات(برابر)میں کھڑی ہوگی،توایسی صورت میں نماز فاسدہوجائےگی۔
*کمافی الهندية:*
98،99/1قدیمی کتب خانہ
وكذلك إذا كان أحدهماصبياً، وإن كان معه رجل وامرأة أقام الرجل عن يمينه والمرأة خلفه وإن كان رجلان وامرأة أقام الرجلين خلفه والمرأة وراءهما۔۔۔۔ولواجتمع الرجال والصبيان والخناثی والإناث والصبيات المراهقات يقوم الرجال أقصى ما يلي الإمام ثم صبيان ثم الخناثى ثم الإناث ثم الصبيات المراهقات كذا في شرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محاذاۃ المرأةالرجل مفسدۃلصلاته..... والمرأةتتناول الأجنبيةوالمحرمة والحليلة والصغيرةالمشتهاة والكبيرة التي ينفر عنهاالرجال هكذا في الكفاية، ثم المرأة الواحدة تفسد صلاة ثلاثة واحد عن يمينها وآخر عن يسارها وآخر خلفها ولا تفسد أكثر من ذلك هكذا في التبيين،وعليه الفتوى كذا في التتارخانية،والمرأتان صلاةأربعة واحد عن يمينهما وآخر عن يسارهما واثنان خلفهما بحذائهما، وإن كن ثلاثاً أفسدت صلاة واحد عن يمينهن وآخر عن يسارهن وثلاثة ثلاثة خلفهن إلى آخر الصفوف وهذا جواب الظاهرهكذافي التبيين،
*وفی بدائع الصنائع* :
548/1المکتبة الوحيدة
ومنها :محاذاة المرأة الرجل في صلاة مطلقة يشتركان فيهافسدت صلاته عندنا استحساناً.
*والله تعالى أعلم باالصواب*
کتبه: آفرین اشرفی،المتخصص بدارالافتاء والتحقیق جامعہ دارالعلوم بٹگرام،
*المرقوم*:10رجب المرجب 1447ھ
بمطابق31دسمبر2025ء
*الجواب صحیح*
*شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی بخت منیر صاحب،* سربراہ مجلسِ فقہی ورئیس دار الافتاء والتحقیق جامعہ دارالعلوم بٹگرام، ورئیس دار الافتاء والتحقیق جامعہ دارالسلام بٹگرام،ورئیس دار الافتاء جامعہ فریدیہ بٹگرام۔

03/01/2026
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
03/01/2026

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔

باغبان حضرات اپنے پودوں کے گرد پانی جمع کرنے کیلۓ پودے کے گرد گھڑے اس طرح بنائیں تاکہ پانی پودے کے تنے کو نہ لگے جس سے پ...
02/01/2026

باغبان حضرات اپنے پودوں کے گرد پانی جمع کرنے کیلۓ پودے کے گرد گھڑے اس طرح بنائیں تاکہ پانی پودے کے تنے کو نہ لگے جس سے پودے کے تنے کو پھپندی بیماری لگ سکتی ہے اور پورا پودہ خشک ہوجاتا ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نمازیوں کا خوشبو اور بخور سے استقبال
02/01/2026

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نمازیوں کا خوشبو اور بخور سے استقبال

"اظہارِ تشکر "اللھم لک الحمد ولک الشکر!جامعہ دارالعلوم بٹگرام کا پروگرام"بسلسلہ تکمیل قرآن وختم بخاری اوردستار فضیلت"بحم...
02/01/2026

"اظہارِ تشکر "
اللھم لک الحمد ولک الشکر!
جامعہ دارالعلوم بٹگرام کا پروگرام"بسلسلہ تکمیل قرآن وختم بخاری اوردستار فضیلت"بحمداللہ کامیابی کےساتھ اپنے اختتام کوپہنچا۔
یہ پروگرام دارالعلوم بٹگرام کےاساتذۂ کرام کی مخلصانہ محنت،شبانہ روزکاوشوں اوردعاؤں،طلبہ کرام کی خدمات، دوڑدھوپ اورجذبہ ولگن سےعملی کاموں میں شمولیت اسی طرح اہلِ علاقہ واہل محلہ کی بھرپورمعاونت اوربٹگرام کےمعززعلماءِ کرام کی سرپرستی ودعاؤوں کےبغیرممکن نہ تھا۔
نہایت ادب واحترام کےساتھ تمام اساتذۂ کرام کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں،جنہوں نے اپنی علمی بصیرت،خلوص اورمسلسل رہنمائی سے اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔اسی طرح اہلِ علاقہ کےمعزز حضرات کابھی بےحدشکرگزارہوں،جنہوں نےہرمرحلے پردل کھول کراپنی محبتیں نچھاورکیں اورتعاون کیابالخصوص اپنی عملی شرکت سےاس پروگرام کوزینت بخشی۔صحافی حضرات بالخصوص جناب احسان نسیم صاحب،جناب مجیب الرحمٰن انقلابی صاحب،اےجےایم (AJM)ودیگرکابھی بہت بہت شکریہ جوحق کی آوازکوپھیلانے میں حصہ بنے۔۔۔
نیز!معززعلماءِ کرام کاخصوصی شکریہ ادا کرنامیں اپنافرض سمجھتاہوں،جن کی قیمتی رہنمائی،دعااورقلبی توجہات نےاس پروگرام کوروحانی برکت،معنوی بلندی اوروقاربخشا،جن کی موجودگی پروگرام کےحسن اوررونق کاباعث بنی۔
بالخصوص نائب امیرجےیوآئی مفتی فضل غفورصاحب مدظلہ،شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمٰن صاحب مدظلہ،مجاہداسلام مفتی ادریس حقانی صاحب،ضلعی مسئول وفاق المدارس مولاناناصرمحمودصاحب مدظلہ،مولانانجم الدین صاحب،مفتی نثارصاحب مدظلہ،مولاناحمیداللہ عثمانی مدظلہ،مولاناپیرشاکرصاحب،مولاناضیاء الحق صاحب مدظلہ،قاری اویس صاحب مدظلہ،قاری عبدالباری صاحب مدظلہ۔اوران حضرات کےعلاوہ جومقامی اورباہرسےعلماءکرام تشریف لائے،سب کاتہ دل سے شکریہ ۔۔۔۔

اللہ کریم تمام معاونین واساتذہ کرام وطلبہ کرام کی ان خدماتِ جلیلہ کوشرفِ قبولیت عطافرمائے،ذخیرۂ آخرت بنائے اورہمیں آئندہ بھی دین وعلم کی بامقصداورکامیاب خدمات کی توفیق مرحمت فرمائے۔
والسلام
خادم دارالعلوم بٹگرام
مفتی بخت منیرعفی عنہ

02/01/2026

غنی خان بابا شعرونه..

02/01/2026

صلی اللّٰہ علیہ وسلم
♥️♥️

گزشتہ چند برسوں سے اگر مشاہدہ کیا جائے تو کوّوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر پرندوں مثلاً فاختہ و...
01/01/2026

گزشتہ چند برسوں سے اگر مشاہدہ کیا جائے تو کوّوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر پرندوں مثلاً فاختہ وغیرہ کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کوّے دوسرے پرندوں کے انڈے توڑ دیتے ہیں اور ان کے بچے اٹھا لے جاتے ہیں۔

اگر کسی گاؤں یا دیہات کا دورہ کیا جائے تو ہر طرف زیادہ تر کوّے ہی نظر آتے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوّے ضرر رساں (پیسٹس) بن چکے ہیں اور کیا ان کی تعداد کو کنٹرول کرنا چاہیے؟ اس بارے میں آپ کی رائے درکار ہے۔

نیا سال مبارک ہو ✨🌙نیا سال نئی روشنی، نئی امیدوں اور نئی کامیابیوں کے دروازے کھولتا ہے۔دعا ہے کہ آنے والا سال ہم سب کے ل...
01/01/2026

نیا سال مبارک ہو ✨🌙

نیا سال نئی روشنی، نئی امیدوں اور نئی کامیابیوں کے دروازے کھولتا ہے۔
دعا ہے کہ آنے والا سال ہم سب کے لیے
خوشیوں، صحت، سکون اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں محبت،
زندگی میں آسانیاں
اور اعمال میں برکت عطا فرمائے۔

🤲 سالِ نو سب کے لیے خیر و بھلائی کا سبب بنے 🤲

— افتخار خان

Address

Riyadh

Telephone

+923449716707

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJM TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AJM TV:

Share