06/09/2025
افغانستان زلزلہ متاثرین کی امداد --- 5 ٹرک امدادی سامان حوالے
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے افغانستان کے حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کیا۔
امدادی سامان سے لدے 5 ٹرک طورخم بارڈر پر افغانستان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے، جن میں 200 خیمے، 500 ترپالیں، 500 فوڈ پیکجز، 500 ونٹر پیکجز ، ادویات اور صاف پانی کے 3000 کارٹن شامل تھے۔
صوبائی صدر خالد وقاص اور ارباب عبدالحسیب نے امدادی سامان افغانستان کے نمائندے مولوی سید محمد کے حوالے کئے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر شاہ فیصل آفریدی، تحصیلدار طورخم حاجی زیب اللہ آفریدی اور دیگر رہنما اور ذمہ داران موجود تھے۔
خالد وقاص نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔"