Hafez Noor Uddin Mukarram

Hafez Noor Uddin Mukarram Digital Creator ( اللّٰہ الرحمٰن ) ( پیج پر وزٹ سے آپ کی کامیابی ممکن انشاء اللہ )

لوگوں کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،ناحق زمینوں پر قبضے کرو سودکھاؤ، یتیم مسکین کا حق کھا...
05/12/2025

لوگوں کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،ناحق زمینوں پر قبضے کرو سودکھاؤ، یتیم مسکین کا حق کھا کر بنگلے بناؤ، منافقت کرو، جھوٹ بولو، لوگوں پر کالے علم کرو، ان کے گھروں میں جھگڑے ڈالو، گھر برباد کرو ، باقی سارے گناہ کرو. پر اصلی گھر یہ ہی ہے اور یاد رکھنا جو سزا یہاں ملے گی تم سوچ بھی نہیں سکتے. اس لئے اب بھی موقع ہے باز آجاؤ اور سچی توبہ کرلو، ورنہ انجام بہت برا ہوگا. اللہ تعالیٰ ھماری قبر اور حشر کی منزلیں آسان فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمیں. 😢😢😢

 وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّـٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَ ۘ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۚ كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٝ ۚ لَـهُ الْ...
04/12/2025



وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّـٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَ ۘ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۚ كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٝ ۚ لَـهُ الْحُكْمُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ ۝.

ترجمہ: اور اللہ کے ساتھ اور کسی معبود کو نہ پکار، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، اس کی ذات کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے۔
سورۃ القصص | سورة نمبر: 28 | آیت نمبر: 88

آہ! اے مردِ مسلماں تجھے کیا یاد نہیں
حرفِ ’لا تَدعُ مَعَ اللہِ الٰھاً آخر‘

تشریح:
اے مسلمان! کیا تجھے قرآن حکیم کا یہ ارشاد یاد نہیں کہ مت پکارو اللہ کے سوا دوسرا حاکم۔
جب خدا کے سوا کسی کو پکارنا درست نہیں تو شہیدوں کے خون کی قیمت کیوں کسی سے مانگی جائے؟

 یٰمُوۡسٰۤی اَقۡبِلۡ وَ لَا تَخَفۡ ۟ اِنَّکَ مِنَ الۡاٰمِنِیۡنَ ۝ترجمہ: اے موسیؑ، پلٹ آ اور خوف نہ کر، تو بالکل محفوظ ہے...
04/12/2025



یٰمُوۡسٰۤی اَقۡبِلۡ وَ لَا تَخَفۡ ۟ اِنَّکَ مِنَ الۡاٰمِنِیۡنَ ۝
ترجمہ: اے موسیؑ، پلٹ آ اور خوف نہ کر، تو بالکل محفوظ ہے ۔
سورۃ القصص | سورة نمبر: 28 | آیت نمبر: 31

مثلِ کلیم ہو اگر معرکہ آزما کوئی
اب بھی درختِ طُور سے آتی ہے بانگِ’ لاَ تَخَفْ‘

تشریح
اگر کوئی شخص آج بھی حضرت موسیٰ کی طرح باطل کے خلاف کھڑا ہو جائے تو طور کے درخت سے آج بھی "نہ ڈر" کی صدا سن سکتا ہے۔
مراد یہ ہے کہ خدا نے باطل کے خلاف معرکہ آرائی کے لیے جو قانون بنا دیا وہ اپنی جگہ قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ خدا انہی کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ باطل کے خلاف ڈٹ جانے کے لیے کوئی بھی حضرت موسیٰ کی طرح تیار ہو جائے تو خدا کی مدد سے وہ کامیابی کی منزل پر پہنچے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مٹھی بادام آپ کی صحت کا وہ خاموش محافظ ہے جو دن بھر آپ کے جسم کو توانائی، حفاظت اور توازن فراہم ...
04/12/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مٹھی بادام آپ کی صحت کا وہ خاموش محافظ ہے جو دن بھر آپ کے جسم کو توانائی، حفاظت اور توازن فراہم کرتا ہے؟ خاص طور پر بڑھے ہوئے افراد اور شوگر کے مریضوں کے لیے بادام واقعی بوڈی گارڈ کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ یہ وہ قدرتی غذائی سپر فوڈ ہے جو اندر سے مضبوطی اور باہر سے اعتماد دیتا ہے۔

بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم، فائبر، ہیلتھی فیٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی حفاظت کرتے ہیں، دماغی کارکردگی بہتر بناتے ہیں، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کرتے ہیں۔ حالیہ ریسرچ کے مطابق بادام کا روزانہ استعمال انسولین سینسیٹیویٹی کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے (Ajala et al., 2024).

شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ایک محفوظ، سمارٹ اور قدرتی اسنیک ہے جو نہ صرف بھوک کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ خون میں شکر کی سطح کو بھی مستحکم رکھتا ہے۔ بڑھے ہوئے افراد کے لیے بادام ہڈیوں، دماغ، پٹھوں اور دل کے لیے بہترین فیول ثابت ہوتا ہے—یعنی ایک چھوٹا سا دانہ، لیکن فائدے بے شمار۔

استعمال کا بہترین طریقہ نہایت آسان ہے: رات کو 7 سے 11 بادام پانی میں بھگو دیں، صبح ان کا چھلکا اتار کر آرام سے استعمال کریں۔ یہ طریقہ ہاضمہ بہتر کرتا ہے، غذائی اجزاء کے جذب میں اضافہ کرتا ہے اور روزانہ کی روٹین میں شامل کرنے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔

اپنے دن کا آغاز بادام سے کریں، اور اپنی صحت کو روزانہ مضبوطی کی ایک نئی خوراک دیں—کیونکہ کبھی کبھی زندگی بدلنے کے لیے صرف ایک مٹھی بادام ہی کافی ہوتا ہے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس حکام کے مط...
04/12/2025

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر عبدالحنان نامی شہری پر فائرنگ کی۔ گولیوں کی آوازیں سن کر موقع پر جمع ہونے والی عوام نے ڈاکو کو پکڑلیا اور کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے بعد مشتعل عوام نے ڈاکو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مٹی ڈال کر آگ بجھائی اور زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوراج علاج ہلاک ہوگیا۔

نصر ٹیکٹیکل میزائل سسٹمحریف کے لیے اصل خطرہ کیا ہے؟نصر پاکستان کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہے،...
04/12/2025

نصر ٹیکٹیکل میزائل سسٹم

حریف کے لیے اصل خطرہ کیا ہے؟

نصر پاکستان کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہے، جسے خاص طور پر دشمن کی جارحیت کو میدانِ جنگ کی ابتدائی لائن پر ہی روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ میزائل اپنی نوعیت میں نہایت مؤثر، تیز، درست اور حکمتِ عملی کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ نصر کے وجود نے دشمن کے اُس خیال کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے کہ وہ چند کلومیٹر کی محدود پیش قدمی کر کے پاکستان کو بغیر بڑے ردعمل کے دباؤ میں لے آئے گا۔

نصر کی پہلی اور سب سے اہم خصوصیت اس کی انتہائی درستگی ہے۔ یہ چھوٹے رینج کا میزائل ہے، تقریباً 70 کلومیٹر تک مار کرتا ہے، اور اسی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی دشمن کی بریگیڈز، آرمرڈ کالمز اور میکانائزڈ فورسز کو بہت کم فاصلے پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی درستگی دشمن کے حملے کو وہیں روک دینے کی طاقت رکھتی ہے جہاں سے وہ شروع ہوتا ہے۔

نصر کی دوسری اور سب سے زیادہ فیصلہ کن خوبی اس کا ٹیکٹیکل نیوکلیئر وارہیڈ ہے۔ یہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ اگر وہ محدود حملے کا سوچے گا، تو اس کا جواب بھی محدود مگر فیصلہ کن ایٹمی سطح پر دیا جا سکتا ہے۔ یعنی نصر پورے خطے کو بڑے اسٹریٹیجک ایٹمی تبادلے میں دھکیلنے کے بجائے صرف میدانِ جنگ میں فوری، مخصوص اور کم ییلڈ کی سطح پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی خصوصیت دشمن کے منصوبوں کو شروع ہونے سے پہلے ہی بے سود بنا دیتی ہے۔

بھارت کا کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن نصر کی وجہ سے عملاً غیر مؤثر ہوچکا ہے۔ اس نظریے کا خلاصہ یہ تھا کہ بھارت تیزی سے سرحد پار محدود حملہ کرے گا اور پاکستان کو بڑے ردعمل سے روکا جائے گا۔ مگر نصر نے یہ بتا دیا کہ چند کلومیٹر کی مہم جوئی بھی اٹل اور فوری جواب کو دعوت دے سکتی ہے۔ یوں دشمن کے لیے رسک ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے۔

نصر کا موبائل لانچر اسے مزید خطرناک بناتا ہے۔ یہ تیزی سے حرکت کرتا ہے، فائر کے بعد فوراً جگہ بدل دیتا ہے اور دشمن کے ریڈار یا انٹیلیجنس کے لیے اس کا سراغ لگانا نہایت مشکل ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ٹریجیکٹری کم ہے، اس لیے دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹمز اسے آسانی سے انٹرسیپٹ نہیں کر سکتے۔ دفاعی نظاموں کے لیے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل ہدف ہے۔

ننھے ابراھیم کی لاش 💔 کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں بلکہ کچرہ چننے والے لڑکے نے تلاش کرکے ...
04/12/2025

ننھے ابراھیم کی لاش 💔 کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں بلکہ کچرہ چننے والے لڑکے نے تلاش کرکے دی ہے 🗑️👦 ناسور محکمے یعنی کہ پولیس اہلکار لڑکے کے پاس پہنچے تو پہلے اس سے لاش کی تفتیش کی 👮‍♂️❓ پھر اسے تھپڑ بھی مارے 🤚😡 اور لاش لیکر ہمیں بتانے کی کوشش کی کہ یہ کارنامہ انکا ہے 😤 ہمارا مطالبہ ہے کہ کچرہ چننے والے لڑکے پہ تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے 🚫👮‍♂️ اور اس لڑکے کو ہیرو قرار دیکر 🦸‍♂️ اسکے روزگار یا تعلیم کا حکومت باقاعدہ بندوبست کرے 📚💼 ایک تو یہ ویسے بھی ریاست کا کام ہے مگر چونکہ اس لڑکے نے بہت ذمہ واری کا ثبوت دیا ہے تو اسکی حوصلہ افزائی بہت زیادہ ضروری ہے 🙏✊

کراچی کے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ننھے ابراہیم کے والد نبیل کا کہنا ہے کہ جب ریاست ایک ع...
04/12/2025

کراچی کے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ننھے ابراہیم کے والد نبیل کا کہنا ہے کہ جب ریاست ایک عام سی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تو وہ خود شہر میں ڈھکن لگوانے کا بیڑا اٹھا لیں گے تاکہ کوئی اور گھرداری اس ناقابلِ برداشت دکھ سے نہ گزرے۔ نبیل نے افسوس بھرے لہجے میں کہا کہ میرا بچہ پندرہ گھنٹے پانی میں پڑا رہا، کوئی نہیں آیا، کوئی جواب دینے والا نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اہلکاروں یا اداروں نے کچھ کرنا ہوتا تو وہ پہلے ہی موقع پر پہنچ جاتے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں کال کریں، وہ خود ان کے گھروں اور گلیوں کے باہر مین ہولز کو ڈھکوانے کی کوشش کریں گے تاکہ کسی اور کے گھر سے روشنی یوں نہ بجھے۔ 😢😢

کچھ دن پہلے ایک ہونڈا سی ڈی 70 ہمارے ورکشاپ پر لائی گئی۔مالک پریشان تھا کہ موٹر سائیکل چلتے چلتے جھٹکے مارتی ہے اور کبھی...
04/12/2025

کچھ دن پہلے ایک ہونڈا سی ڈی 70 ہمارے ورکشاپ پر لائی گئی۔
مالک پریشان تھا کہ موٹر سائیکل چلتے چلتے جھٹکے مارتی ہے اور کبھی کبھار رفتار پکڑنے کے بجائے بند ہونے لگتی ہے۔

ہم نے عام طریقے سے جانچ شروع کی۔
کاربریٹر کھولا، پلگ چیک کیا، ٹیپٹ دوبارہ سیٹ کیے…
لیکن مسئلہ وہی برقرار رہا۔
ایسے مسائل اکثر مکینکس کو بھی الجھا دیتے ہیں۔

آخر میں میں نے خود موٹر سائیکل کو چلایا۔
کچھ ہی فاصلے پر جاتے ہوئے وہی جھٹکا دوبارہ محسوس ہوا۔
اسی لمحے ایک خیال آیا کہ شاید ٹینکی کے ڈھکن کا باریک سوراخ بند ہو گیا ہو۔

جب ڈھکن کھولا، تو فوراً آواز میں تبدیلی آئی۔
ایندھن کی روانی بحال ہوئی اور بائیک بالکل ہموار چلنے لگی۔

اصل مسئلہ کیا تھا؟
ٹینکی کے ڈھکن میں ایک بہت باریک سوراخ ہوتا ہے جس سے ہوا اندر جاتی ہے۔
اگر یہ سوراخ بند ہو جائے تو ٹینکی کے اندر خلا پیدا ہو جاتا ہے۔
خلا بننے سے پیٹرول نیچے نہیں جاتا اور موٹر سائیکل جھٹکے مار کر بند ہونے لگتی ہے۔
یہ مسئلہ کئی بائیکوں میں بار بار سامنے آتا ہے، خاص طور پر دھول مٹی میں چلنے والی موٹر سائیکلوں میں۔

نتیجہ:
ہمیشہ ٹینکی کے ڈھکن کا باریک سوراخ چیک کریں۔
یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے، مگر اس کی وجہ سے موٹر سائیکل بڑے مسئلے کھڑے کر دیتی ہے۔

اللہ تمام مکینکس کے رزق میں برکت دے اور ان کے ہاتھوں میں شفا رکھے۔ آمین 🤲

السّلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
04/12/2025

السّلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

‏جن کے ہوتے ہیں کھجوروں کے باغات ان کی ہوتی ہیں چار مستورات
03/12/2025

‏جن کے ہوتے ہیں کھجوروں کے باغات
ان کی ہوتی ہیں چار مستورات

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ترکی کے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے جو بحری جہازوں سے ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستقب...
03/12/2025

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ترکی کے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے جو بحری جہازوں سے ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستقبل میں سپرسونک رفتار حاصل کر سکتے ہیں اور مشرقی بحیرۂ روم اور ایجیئن خطے کی فضائی نگرانی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے: https://bbc.in/3Y2JUZN

Address

Kud Karki Bela Lasbela Balochistan Pakistani
Bela
90050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafez Noor Uddin Mukarram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share