25/08/2026
اجلاس | جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی*
گڈ گورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کی پالیسی کے تحت،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شانگلہ، جناب حامد علی گیگیانی نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ہیڈ کوارٹر اسسٹنٹ کمشنر / اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ، ڈی ایف او شانگلہ اور ایس ڈی اوز جنگلات شانگلہ نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد ضلع شانگلہ میں جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر مافیا کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
اے ڈی سی جنرل نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ "جنگلات ہمارے ضلع کا حسن اور قدرتی سرمایہ ہیں۔ ان کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔"
ضلعی انتظامیہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔