Voice of Losar Shangla

Voice of Losar Shangla news Update sports news & local news & other programs live on VOICE OF LOSAR
please follow & like

11/08/2026
03/08/2026

بشام سیٹی فیڈر میں کونشے، برکلے، کوزکلے بشام، لاہور، بٹیڑہ، کیڑی شامل ہیں۔
تو پھر فیزہ، لوسر، ڈنڈہ، چمبر کا کیا قصور ہے؟ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوراً ان علاقوں کو بھی فیڈر میں شامل کر کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اللہ پاک شانگلہ کے تمام علاقوں کو روشن کرے اور حکمرانوں کو عقل دے۔ آمین

01/08/2026

زما وکدار پہ خوبہ ودہ دے

31/07/2026

*سورینج کوئلہ کان حادثہ، گیس دھماکے سے متاثرہ کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن جاری، 34 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہے *

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے اب تک 34 کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی ہیں جبکہ باقی پھنسے ہوئے کان کنوں کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لیے مشترکہ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے.

31/07/2026

کوئٹہ: سورینج کی کوئلہ کان میں گیس کا خوفناک حادثہ، 36 سے زائد کان کنوں کی شہادت کی اطلاعات
کوئٹہ (خبر نگار/ نیوز ڈیسک): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب سورینج کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس کے شدید دھماکے کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے اور دھماکے کی وجہ سے 36 سے 42 افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے فوری بعد مقامی سطح پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں

حادثے کا شکار ہونے والے اکثر کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔ غم زدہ لواحقین اور مقامی عوام نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری امداد کی اپیل کی ہے:
عوام اور سوگوار خاندانوں نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام خان اور پاک فوج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہدا کی میتوں کو باحفاظت اور جلد از جلد ان کے آبائی علاقے شانگلہ پہنچانے کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں۔
> نوٹ: ریسکیو آپریشن جاری ہے اور واقعے سے متعلق مزید مصدقہ اور مکمل معلومات موصول ہوتے ہی خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

الحمدللہ! تقریباً بیس دن بعد ولیج کونسل لوسر کی بجلی بحال ہو گئی، جس پر پورے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس اہ...
28/07/2026

الحمدللہ! تقریباً بیس دن بعد ولیج کونسل لوسر کی بجلی بحال ہو گئی، جس پر پورے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس اہم عوامی مسئلے کے حل میں خصوصی تعاون کرنے پر صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی، فواد علی نور، محبوب علی، افراق خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی پوری کابینہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے اور ہمارے علاقے کے دیگر مسائل بھی جلد از جلد حل ہوں۔ آمین۔

بشام سرہ کڑہ میں افسوس ناک حادثہبشام کے علاقے سرہ کڑہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جہاں کالی ٹو ڈی موٹر بے قابو ہو ک...
17/07/2026

بشام سرہ کڑہ میں افسوس ناک حادثہ

بشام کے علاقے سرہ کڑہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جہاں کالی ٹو ڈی موٹر بے قابو ہو کر دریا میں جا گری اور ڈوب گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی دریا میں گرنے کے بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ گاڑی میں سوار افراد کے بارے میں تاحال مکمل معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔

اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ افراد کی حفاظت فرمائے اور اگر کوئی جانی نقصان ہوا ہے تو مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Besham Qala
20500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Losar Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share