
06/05/2025
یونیورسٹی اف شانگلہ کے لیے ڈاکٹر سردار خان پہلے وائس چانسلر مقرر ، ،وائس چانسلر کی تقرری سے یونیورسٹی اف شانگلہ کی اپنی ایک جداگانہ حیثیت قائم ہو سکے گی اور اب یونیورسٹی آف سوات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ایک علیحدہ فل فلیج یونیورسٹی بننے سے مزید ڈیپارٹمنٹ کھلیں گے اور مقامی اور صوبے کے نوجوانوں کو شانگلہ جیسے پرامن اور مہمان نواز اورخوشگوار ماحول میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے ۔