05/09/2025
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ،ملتان ریجن
مورخہ 2025-09-05
سی سی ڈی ملتان عوام الناس اور سیلاب زدگان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے ان کی دل آزاری کرنے والے اشخاص کو راہ راست پر لانے کے لیے پر عزم
ملتان: مورخہ 05.09.25کو تحصیل شجاعباد ملتان سے تعلق رکھنے والے شہزاد حکیم عرف حکیم لوہاپاڑ ولد خدا بخش نامی شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں فحش ڈانس /مجرا کرواتے ہوئے عوام الناس بالخصوص سیلاب زدگان کے خلاف نازیبا گفتگو کرتے ہوئے ان کی تذلیل کی جس کی ویڈیو/آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ملتان :شہزاد حکیم لوہاپاڑ نامی شخص کے اس اقدام کی وجہ سے عوام الناس اورحالیہ سیلابی صورتحال میں مبتلا لوگوں نے غم وغصہ کا اظہار کیا ۔
ملتان:سی سی ڈی ملتان سرکل شجاعباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن اور ہیومن ریسورس کی بدولت شہزاد حکیم لوہاپاڑ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
ملتان:حکیم شہزاد نے سی سی ڈی کو بیان دیا کہ وہ اپنے ان اقدامات پر بہت پشیمان ہے اور عوام الناس /سیلاب زدگان کے خلاف غلیظ گفتگو کرکے ان کی دل آزاری کرنے پر شرمندہ ہے۔
ملتان:متذکرہ بالا شخص نے عوام الناس بالخصوص سیلاب زدگان سے معافی مانگتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ مستقبل میں کسی ایسی سرگرمی یا عوام الناس کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا گفتگو کا مرتکب نہ ہوگا۔مزید یہ کہ وہ اپنی شادی کی تمام رقم سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود میں تقسیم کرے گا۔
ملتان: سی سی ڈی ملتان ریجن عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزتوں کی محافظ ہے۔ آر او ملتان
ملتان:معاشرہ میں عوام الناس کی تذلیل اور ان کی دل آزاری کرنے والے اشخاص سی سی ڈی ملتان ریجن کی نظر میں کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہ ہیں ۔
ملتان: عوام کے جان و مال اور ان کی عزتوں کا تحفظ کرنا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن
Punjab Police Pakistan Lahore Police Operations Wing