16/01/2025
*شیخوپورہ سے ہمارے ڈپٹی بیورو چیف چودھری خاور ورک سے ایس ایچ او انسپکٹر منیر حسین بھٹی کی تھانہ ہاٶسنگ کالونی میں تعیناتی*
*جراٸم پیشہ افراد کے لٸیے خوف کی علامت, مختصر وقت میں بہترین کارکردگی ایمانداری کی اعلی' مثال*
ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی منیر حسین بھٹی کا نام بہادر اور ایماندار پولیس افسران میں نمایاں طور پر لیا جاتا ہے، فرض شناس پولیس آفیسر ہیں ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی منیر حسین بھٹی آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی خوش سلوبی سے پیش آتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی منیر حسین بھٹی نے اپنی تعیناتی کے بعد گزشتہ ماہ چوروں، ڈکیت گینگز، جوئے کے اڈے، منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جن میں چوری ڈکیتی راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث خوف کی علامت سمجھے جانے والے گینگز بھی شامل ہیں ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی منیر حسین بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بھر میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے متعدد ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان برآمد کر کے مختلف مقدمات درج کیے گئے, بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 9C کے متعدد مقدمات درج کیے جبکہ علاقہ بھر میں خوف پھیلانے والے ہواٸی فاٸرنگ کرنے والے متعدد مقدمات درج کیے گٸے, ایس ایچ او منیر حسین بھٹی کی تھانہ ہاٶسنگ کالونی میں تعیناتی کے بعد گزشتہ ماہ میں لاکھوں روپے کی ریکوری اور قیمتی سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا, جس پر اہلِ علاقہ نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی منیر حسین بھٹی کا شکریہ ادا کیا ایس ایچ او منیر حسین بھٹی نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی تفتیش میں میرٹ میرے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں غلطی درگزر ہو سکتی ہے لیکن بدنیتی کسی صورت درگزر نہیں کی جائے گی علاقہ بھر سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے
Rana Aqib Ali deputy bureau chief voice of Pakistan