Takht Bhai Digital

Takht Bhai Digital میڈیا کمپنی

30/03/2026
19/03/2026

تخت بھائی پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل نائب صدر عرفان مہمند کی کوششوں سے مدے بابا کے رھائشی باپ اور بیٹے کے درمیان غلط فہمی اور اختلافات کا خاتمہ اور باپ بیٹا اپس میں بغلگیر ھوگئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی علاقے مدے بابا کے رھائشی جنت گل نے اپنے بیٹے ریسکیو 1122 پشاور کے ڈائریکٹر شیرعالم کے خلاف انکے ساتھ ناروا روئیے کے خلاف میڈیا پر گلے شکوے کئیے تھے اور دونوں کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر دشمنی و دوریاں پیدا ھوگئیں تھیں کہ اسی اثناء پیپلزپارٹی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل نائب صدر عرفان مہمند نے دیگر جرگہ ممبران تخت بھائی بار کے نائب صدر میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ۔ماسٹر تلاوت شاہ اور قسیم خان اور عبداللہ کے ھمراہ رضائے الھی کی خاطر باپ بیٹے کے درمیان پیدا ھونے والی غلط فہمیوں اور اختلافات کے خاتمے کی کوششیں کیں جو بار اور ثابت ھوئیں اور جنت گل کاکا اور انکے بیٹے شیرعالم نے عرفان مہمند کے ھمراہ تخت بھائی پریس کلب میں باھم بغلگیر ھوکر اپنی غلط فہمیاں اور اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے عرفان مہمند۔میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ اور ماسٹر تلاوت شاہ نے کہا کہ دنیا میں والدین اور بچوں کے درمیان تقدس پر مبنی ایک انمول رشتہ قائم ھیں اور بحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بچوں پر اپنے والدین کی خدمت اور عزت کو بہت زیادہ اھمیت دی گئی ھیں اور ھمیں چاھییے کہ بڑھاپے میں اپنے والدین کا سہارا اور انکی خدمت کرکے انکی دعائیں اور دنیا و اخرت کی کامیابی حاصل کریں۔

19/03/2026

Address

Takht Bhai
Bhai

Telephone

+923459332338

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takht Bhai Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Takht Bhai Digital:

Share