01/02/2025
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 267روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی
۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگا اور آئندہ 15 روز کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی۔