Saanwal Media Network

Saanwal Media Network Saanwal Network is one of the Biggest Web Media Infrastructure in Pakistan

26/05/2026
حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اصل حق دار صارفین کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ وضع کیا گیا ہے، جس میں بل پر کیو آر کوڈ کے...
26/05/2026

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اصل حق دار صارفین کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ وضع کیا گیا ہے، جس میں بل پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں پر کیو آر کوڈ متعارف کروا کر سبسڈی کے حصول کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔حکومتِ پنجاب نے وفاقی سطح پر جاری کراس سبسڈی پروگرام 2026 کو موثر بنانے کے لیے بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنا شروع کیے ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سبسڈی کے نظام میں شفافیت لانا ہے تاکہ غلط فائدہ اٹھانے والوں کے بجائے ریلیف صرف اصل حق دار اور کم آمدن والے خاندانوں تک پہنچ سکے۔پاور ڈویژن کے حکام نے بیان میں کہا ہے کہ اس نئی مہم سے ایک ہی گھر میں متعدد میٹرز کے ذریعے سبسڈی لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔یہ سہولت بنیادی طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ہے۔رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے حکومت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بل پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے آفیشل پورٹل پر جائیں۔اس پورٹل پر 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ درج کرنے کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کے ذریعے تصدیقی عمل فوری مکمل کیا جا سکتا ہے۔جن شہریوں کے پاس اسمارٹ فون کی سہولت نہیں یا وہ ٹیکنالوجی سے نابلد ہیں، ان کی معاونت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ڈیجیٹل ڈیسک اور ہیلپ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بل پر موجود نام اور شناختی کارڈ کی تفصیلات میں مماثلت کو یقینی بنائیں تاکہ ریلیف کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔علاوہ ازیں صارفین کو یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی کہ اگر وہ کوڈ اسکین نہ کر سکیں تو ڈائریکٹ حکومت کے کراس سبسڈی پروگرام رجسٹریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنی معلومات درج کرکے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر عیدالاضحی کے موقع پر بھکر پولیس کی جانب سے بازاروں، مارکیٹوں اور ...
26/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر عیدالاضحی کے موقع پر بھکر پولیس کی جانب سے بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مراکز میں اسپیشل لیڈیز پولیس اسکواڈ تعینات ہیں۔خواتین کی حفاظت، سہولت اور پرامن شاپنگ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں خصوصی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں تاکہ خواتین بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔ اس دوران بھکر پولیس کی جانب سے موثر پٹرولنگ، سخت نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔*شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔بھکر پولیس شہریوں کو محفوظ، پرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ اور متحرک ہے۔

آئس کے نشے میں دھت اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم عامر عرف کالا گرفتار، ملزم کے قبضے سے 60 گرام آئس اور نمائشی اسلحہ ...
26/05/2026

آئس کے نشے میں دھت اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم عامر عرف کالا گرفتار، ملزم کے قبضے سے 60 گرام آئس اور نمائشی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر ملک قیصر اقبال کی نگرانی میں شفاءاللہ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ،پیشہ وارانہ انداز سے اور اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوۓ کامیاب ریڈ کر کے عباس چوک ریلوے پھاٹک سٹی ایریا بھکر سے اسلحہ لہرانے اور آئس نشے میں دھت ملزم عامر عرف کالا ولد وکیل احمد محلہ چوہان نگر کو دبوچ کر پولیس تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
بھکر پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔

بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی پی او بھکر کی جاری کردہ ہدایات پ...
26/05/2026

بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی
ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی پی او بھکر کی جاری کردہ ہدایات پرایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ عاصم شہزاد کی نگرانی میں سب انسپکٹر آصف عمران خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کے دوران 1 ملزم سعید اللہ سے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم سے تفتیش جاری۔۔۔۔بھکر پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن بھکر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جامع موک ...
26/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن بھکر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او بھکر نے خود موقع پر موجود رہ کر فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ دیکھا اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔موک ایکسرسائز میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ریلوے پولیس اور دیگر خفیہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ فرضی مشقوں کے دوران ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے اور ہنگامی صورتحال کو فرض کرتے ہوئے فوری ریسپانس، علاقے کو گھیرے میں لینے، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی عملی مشق کی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ بم ڈسپوزل اور سیکیورٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو کلیئر کرنے اور سرچ آپریشن کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، ہنگامی حالات میں فوری ردعمل اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مربوط حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھکر پولیس ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور تیار ہے

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی عیدالاضحی کے انتظامی امور کی مثر نگرانی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہ...
25/05/2026

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی عیدالاضحی کے انتظامی امور کی مثر نگرانی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے شہر میں قائم مویشی منڈیوں اور مختلف سیل پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کیٹل منڈی کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خریداروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پینے کے صاف پانی، پارکنگ، لائٹنگ اور طبی سہولیات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو تاکید کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات بروقت مکمل رکھے جائیں تاکہ خرید و فروخت کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پرامن، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھکر میں عیدالاضحی کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات، بازاروں، ...
25/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھکر میں عیدالاضحی کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات، بازاروں، پارکس اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے لیے بھکر پولیس نے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ضلع بھر میں کل 347 مقامات پر نماز عیدالاضحی کے اجتماعات منعقد ہوں گے. ان مقامات میں A کیٹگری کی 10، B کیٹگری کی 22 جبکہ C کیٹگری کی 315 مساجد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے 04 پارکس میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 850 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔مزید برآں ایلیٹ فورس کی 06 ٹیمیں اور 28 پولیس موبائلز اجتماعات اور اہم مقامات کے گردونواح میں مسلسل گشت کریں گی تاکہ سیکیورٹی کو مزید مثر بنایا جا سکے۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھکر پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بازاروں، رش والے مقامات، مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس، شاپنگ و کمرشل سنٹرز، اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے100 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں اور انہیں ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈی پی او بھکر نے ہدایت کی کہ جن مقامات پر نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی وہاں پارکنگ کا مناسب انتظام 500 گز کے فاصلے پر بنایا جائے جبکہ منتظمین مساجد داخلی راستوں پر چیکنگ اور شناخت کے لیے مقامی رضاکار بھی مامور کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مختص کردہ سیل پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں ہی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت ہوگی جبکہ صرف وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں جمع کر سکیں گے جن کے پاس ڈی سی آفس کا جاری کردہ اجازت نامہ موجود ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عیدالاضحی کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، بلا نمبری گاڑیوں اور لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او بھکر نے پیغام دیا ہے کہ عید کے موقع پر اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پکار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے نماز عید کے اجتماع قدیمی قبرستان کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی ج...
25/05/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے نماز عید کے اجتماع قدیمی قبرستان کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے حساس تنصیبات قصر زینب اور قصر علی اصغر کا بھی وزٹ کیا اور منتظمین سے ملاقات کر کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او بھکر نے خواتین کی حفاظت کے پیش نظر بازاروں میں تعینات لیڈی پولیس فورس کی ڈیوٹی بھی چیک کی اور اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے خوش اخلاقی کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔.بعد ازاں انہوں نے مویشی سیل پوائنٹ دلکشا باغ کا دورہ کر کے وہاں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو چوکس رہنے اور مثر ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔.ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی

فلڈ سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی انتظامی استعدادِ کار کا جائزہ لینے ک...
25/05/2026

فلڈ سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی انتظامی استعدادِ کار کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں دوسری موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرمحکمہ ہیلتھ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس، زراعت، لائیوسٹاک،اریگیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے امدادی و ریلیف کیمپس قائم کیے گئیجہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریسپانس میکانزم کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے قائم کردہ ریلیف کیمپوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات، مشینری،افرادی قوت اور ہنگامی حالات میں ردِعمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو رائے ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فلڈ سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد اداروں کے مابین باہمی روابط،ہنگامی حالات میں فوری رسپانس اور امدادی سرگرمیوں کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں شہریوں کو بروقت اور بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مشینری،ریسکیو آلات اور عملے کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی اور پیشہ ورانہ زمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا

سمگلنگ اور غیر قانونی گندم کی ترسیل کی روک تھام کے حوالے سے بھکر اور لیہ پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھ...
24/05/2026

سمگلنگ اور غیر قانونی گندم کی ترسیل کی روک تھام کے حوالے سے بھکر اور لیہ پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کے درمیان اہم میٹنگ میٹنگ میں سمگلنگ، غیر قانونی گندم کی ترسیل اور بین الاضلاعی راستوں پر کڑی نگرانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال۔اس حوالے سے ڈی پی او بھکر اور ڈی پی او لیہ نے بھکر، لیہ بانڈری کا وزٹ کیا، دورانِ وزٹ اہم مقامات پر مشترکہ ناکہ بندیاں قائم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ غیر قانونی گندم کی ترسیل اور سمگلنگ کی ہر ممکن نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایس پی پیٹرولنگ بھکر ثقلین جعفر ،ڈی ایس پی کروڑ ملک عبدالرزاق بھی ہمراہ تھے ۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ بین الاضلاعی رابطہ، مثر انٹیلیجنس شیئرنگ اور جدید پولیسنگ کے ذریعے سمگلنگ نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور گندم جیسی بنیادی ضرورت کی غیر قانونی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بھکر اور لیہ پولیس کی یہ مشترکہ حکمت عملی امن و امان کے قیام، ناجائز منافع خوری کے خاتمے اور حکومتی احکامات پر مثر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

Address

Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saanwal Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saanwal Media Network:

Share