Beauty Hub

Beauty Hub This page is about Latest Fashion updates,Makeup and Beauty tips.Plz like and follow. We are Students
We are here to entertain you all😊
Plz Follow

28/01/2026

میں چاہتی ہوں آج آپ بور ہوں۔ بالکل بیزار ہو جائیں۔ شدید اکتاہٹ کا شکار ہوں۔

جب جب آپ سوشل میڈیا بند کرتے ہیں، اور بولائے بولائے پھرتے ہیں، یہ اچھا ہے۔ یہ بور ہونا، اکتا جانا اچھا ہے۔ آپ بور ہوں گے، تبھی کچھ کرنا چاہیں گے۔ آج تہیہ کیجیے کہ ہر بار بور ہونے سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا کی ڈوز نہیں لے لیں گے۔ جب جب جب ایسا ہوتا ہے، آپ کچھ اور کرنا ہی نہیں چاہتے۔ کچھ سیکھنا نہیں، کچھ تخلیقی نہیں، کچھ نیا نہیں۔

آپ بور ہو رہے ہیں تو جان لیجیے کہ اسی بوریت سے کچھ نیا پھوٹے گا، جو خوبصورت ہو گا۔ آپ ہاؤس وائف ہیں تو اپنی دلچسپی ڈھونڈیے۔ ہزاروں چیزیں ہیں جو پہلے سے پتہ ہیں، انہیں نئے رنگ روپ میں نکھاریے۔ کچھ نیا سیکھنا چاہیں تو آج سے پہلے یہ اتنا آسان کبھی نہیں رہا۔ آپ نوجوان ہیں، تو بھی یہی مشورہ ہے۔

ہر وقت لوگوں کی باتیں، ان کے چہرے، ان کی تصویریں آپ کو محظوظ کیوں کریں؟
ہر وقت آپ کی باتیں سننے، آپ کا چہرہ دیکھنے، آپ کی تصویروں سے محظوظ ہونے کو کوئی موجود کیوں ہو؟

اپنی بھی ایک زندگی ہے۔ وہ جیئیں۔
آج جی بھر کے بور ہوں۔ بیزار ہوں۔ اکتا جائیں۔ اس عارضی، سطحی، اوپری خوشی سے گھبرا جائیں۔
آج کچھ نیا کریں۔ کچھ نیا سیکھنا یا کرنا نہیں چاہتے تو تنہائی میں خود کے ساتھ کچھ وقت گزار لینے میں بھی مضائقہ نہیں۔ لوگوں سے شکوہ رہتا ہے کہ فلاں ہمیں وقت نہیں دیتا، توجہ نہیں دیتا، خود ہم ہمیں کتنا وقت اور توجہ دیتے ہیں؟ سوچیے تو!

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share