BDA News

BDA News HD News Channel

28/05/2026

بھکر
آج گڈولہ روڈ بھکر پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ، ایم ایس ڈاکٹر ہارون طاہر اور سیکیورٹی عملے نے محدود وسائل کے باوجود نہایت ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
ایسے ہنگامی اور حساس حالات میں جب اچانک بڑی تعداد میں عوام اور مریضوں کے لواحقین ہسپتال پہنچتے ہیں تو انتظامی دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے، مگر آج ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کی انتظامیہ اور سیکیورٹی اسٹاف نے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر تنقید کی جا رہی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ موجودہ محدود وسائل اور دستیاب سہولیات کے اندر رہتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کی سیکیورٹی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور کسی بھی ممکنہ بے ترتیبی کو قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔
خصوصی طور پر ایم ایس ڈاکٹر ہارون طاہر کی قیادت قابلِ تحسین ہے، جو مسلسل ہسپتال کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، لیکن جہاں اچھا کام ہو وہاں اس کی تعریف بھی ضروری ہے۔ آج کے مشکل حالات میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کی انتظامیہ اور سیکیورٹی عملہ خراجِ تحسین کا مستحق ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔

22/10/2025
11/12/2024

پروفیسر حکیم عبد الحمید راؤ
ہر جمعہ اور ہفتہ بھکر دواخانہ بلمقابل ٹیلی فون ایکسچینج نزد پیالہ چوک پر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
رابط نمبر
0345-7641061

13/05/2024
14/01/2024

ملک ظہیر اتراء ڈھانڈلہ برادران کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
پریس کانفرنس

09/01/2024

*بھکر*
*ڈی پی او محمد نوید کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ نے 5400 لیٹر ایرانی ڈیزل، کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا*

*رانا وقار اشرف*
*بیوروچیف کمپین نیوز بھکر*

Address

Mandi Town Bhakkar
Bhakkar
30000

Telephone

+923338054746

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BDA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category