Thall TV- تھل ٹی وی

Thall TV- تھل ٹی وی News, Media Broadcasting Company about Thall.

28/08/2025

*کل سی ایم مریم نواز ہیڈ تریمو کا دورہ کریں گی۔*

27/08/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

ہسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی

سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات کو ہسپتالوں میں دستیاب رکھنے کی ہدایت

تمام ہسپتالوں میں عملہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری

26/08/2025

*ناقص پاپڑ اور چپس بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگے*

منکیرہ حیدرآباد تھل اور گرد و نواح کے علاقوں میں گلی محلوں کی دکانوں پر کھلے عام ناقص، غیر معیاری اور غیر محفوظ اشیاء خورد و نوش، خصوصاً بچوں کے لیے بنائی گئی مصنوعات جیسے پاپڑ، چپس، گولیاں اور ٹافیاں، دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں۔ ان اشیاء کا کوئی معیار، لیبل یا تیاری کی تاریخ موجود نہیں، اور نہ ہی ان میں شامل اجزاء کا کوئی ریکارڈ ہے۔

والدین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ یہ ناقص اشیاء کھانے کے بعد بچوں میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں پیٹ درد، الٹی، دست، الرجی اور دیگر مسائل شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان غیر معیاری اشیاء میں استعمال ہونے والے مصنوعی رنگ، کیمیکل، اور زائدالمیعاد تیل بچوں کی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتے ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ سرکاری ادارے اس سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نہ کسی دکان کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور نہ ہی ان مصنوعات کے خلاف کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو متحرک کیا جائے، دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور بچوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

26/08/2025

*حیدرآباد تھل// پولیس مقابلہ

تھانہ حیدرآبادتھل کے علاقے میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ۔۔۔
تھانہ حیدر آباد پولیس اعجاز عرف لٹی کمہار نوجوان جسے گزشہ روز بےدردی سے ناحق قتل کردیاگیا تھا کے قتل کے ملزم مظفر کو ریکوری سے واپس لا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے ملزم مظفر کو چھڑانے کیلیے پولیس پر فائرنگ کر دی
پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی لیکن ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے مظفر زخمی ہوگیا
ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ موقع سے فرار ہوگیے، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری
زخمی کو بغرض علاج معالجہ منکیرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ملزم قتل اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ہے

25/08/2025

کراچی کورنگی قبرستان میں تازہ دفن عورتوں سے
قبروں میں نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار ۔۔۔

سندھ   میں حالیہ بارشوں کے ساتھ مگر مچھ 🐊 کے بچے آسمان سے گرنے کی حقیقت !سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جارہی ہ...
22/08/2025

سندھ میں حالیہ بارشوں کے ساتھ مگر مچھ 🐊 کے بچے آسمان سے گرنے کی حقیقت !

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جارہی ہے اور لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں . اس ویڈیو میں ایک شخص دعوی کرتا ہے کے اسکے سامنے بارش میں مگر مچھ کے بچے آسمان سے گرے ہیں . اور ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے .

آپ تصویر میں ان دونوں بچوں کو دیکھ سکتے ہیں . کراچی کے دیگر لوگوں نے اس بات کو مذاق کہتے ہوئے ایسے کسی بھی واقعے کی نفی کی ہے .
آسمان سے مچھلیوں کے گرنے کے واقعات تو بہت سنے مگر اس جانور کے بچوں کا گرنا واقعی ایک انہونی ہے .
دنیا کے مختلف حصوں میں کئی بار ایسی حیران کن خبریں سننے کو ملی ہیں کہ آسمان سے مچھلیاں یا مینڈک برسے۔ بظاہر یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے، لیکن سائنسی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایسا ہونا ممکن ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ واقعہ زیادہ تر اُس وقت پیش آتا ہے جب طاقتور طوفان، گردبادی بگولے (Tornadoes) یا پانی کے گرداب (Waterspouts) دریا یا جھیلوں سے مچھلیوں کو کھینچ کر فضا میں لے جاتے ہیں۔

پانی کے بگولے سمندر یا جھیل کے پانی کے ساتھ ساتھ چھوٹی مچھلیاں، مینڈک یا دیگر آبی جا

21/08/2025

*ہم شکل آپ نے 2 افراد اکثر دیکھے ہونگے مگر آج ہم آپکو اکٹھے 3 ہم شکل بھائی دیکھاتے ہیں جنہیں آپ خود دیکھ کر حیران پریشان ہو جائیں گے۔*

21/08/2025

بڑی خبر
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت منظور ۔۔۔!!!

21/08/2025

منکیرہ۔سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکی کے اغوا کی خبر کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
سوشل میڈیا پر خبروں کے بعد لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔
میرے والدین میری زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں جو کہ میں نہیں کرنا چاہتی۔
میں اپنی مرضی سے اپنے رشتہ داروں کے پاس گئی ہوں۔

19/08/2025

!!خطہ تھل ایک خوبصورت صحرا
!سر زمین تھل
بھکر ،لیہ،نورپور،اٹھارہ ہزاری،پپلاں۔
Thall TV- تھل ٹی وی Deputy Commissioner, Bhakkar Haiderabad Town Hyderabad Thall Friend's Network Bhakkar Police

18/08/2025

گرفتار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی

18/08/2025

بھکر میں پہلے مرحلہ میں الیکٹرک بسوں کا روٹ مقرر کردیا گیا ہے
بھکر میں ٹوٹل 24 الیکٹرک بسیں چلیں گی
چار روٹ ترتیب دیے گئے ہیں جن کا کرایہ 20 روپے ہوگا
خانسر سے بھکر
سراۓ مہاجر سے بھکر
بہل سے بھکر
دریا خان سے بھکر
یہ روٹ پہلے مرحلہ میں ہونگے جہاں سے بسیں چلیں گی
ان کا اڈا اور چارجنگ سٹیشن ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کے درمیان قائم ہوگا
اگلے مرحلہ میں یہ بسیں منکیرہ ، حیدرآباد تھل ، دلیوالہ ، جنڈانوالہ ، گوہر والا، کلورکوٹ ، چاندنی چوک تک چلیں گی۔ جب ان علاقوں میں چارجنگ سٹیشن قائم ہو جائیں گے
چارجنگ کی کیپسٹی 25 کلومیٹر ہے۔
ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی میڈیا سے گفتگو

Address

Haiderabad Thall Monkera Bhakkar
Bhakkar
30030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thall TV- تھل ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thall TV- تھل ٹی وی:

Share

Category