Police Information Desk

Police Information Desk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Police Information Desk, Digital creator, Bhakkar.

پنجاب پولیس کے ملازمین کے لیے خوشخبری! ذیابیطس میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی سرکاری رجسٹریشن کا آغاز کر ...
01/02/2025

پنجاب پولیس کے ملازمین کے لیے خوشخبری! ذیابیطس میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی سرکاری رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ ملازمین اور ان کے اہلخانہ ٹول فری ہیلپ لائن 1033 پر کال کرکے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ مزید برآں، نزدیکی ڈی ایچ کیو یا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے این سی ڈیز ڈیسک سے معلومات حاصل کریں اور انسولین، ادویات، اور مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ صحت مند پولیس، محفوظ پن

01/02/2025
پنجاب پولیس اور نجی ادارے "کنیکٹ ہیر" کے اشتراک سے معذور افراد کے لیے خصوصی جاب فیئر کا انعقاد۔ پنجاب پولیس ملازمین کے ا...
28/01/2025

پنجاب پولیس اور نجی ادارے "کنیکٹ ہیر" کے اشتراک سے معذور افراد کے لیے خصوصی جاب فیئر کا انعقاد۔ پنجاب پولیس ملازمین کے ایسے بچے، بہن، بھائی جو کسی جسمانی معذوری یا بولنے، سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، اس جاب فیئر میں شرکت کر کے اپنی فیملی کے لیے روزگار کے مواقع ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جس کے لیے تعلیم کم از کم میٹرک، جبکہ عمر کی حد 18 سے 35 سال ہے۔
تاریخ: 2025-02-11
مقام: علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن، بلاک بی، گلبرگ 3 فیروزپور لاہور

رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں
https://www.connecthear.org/

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی م...
26/01/2025

ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع اٹک اور خانیوال پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبور پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
information

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی پر لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد سے حوصلہ اف...
26/01/2025

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی پر لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی، صدر ڈویژن لاہور کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ایس پی صدر غیور احمد خان، اے ایس پی آپریشنز ٹاؤنشپ خدیجہ عمر کو تعریفی لیٹرز، تھانہ ہائے گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
Police Information Desk

سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک کریمنلز کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اہلکاروں کی...
26/01/2025

سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک کریمنلز کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اہلکاروں کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے 15 نڈر پولیس افسران و اہلکاروں کو آئی جی پی (Gallantry) بہادری میڈل سے نوازا. گزشتہ ڈیڑھ سال میں 38 دلیر پولیس افسران جوانوں کو ائی جی پی گینلٹری میڈلز دیے جا چکے ہیں۔ بین الصوبائی چیک پوسٹوں، کچہ ایریاز میں گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر جوانوں کی ہمت اور بہادری ہماری اصل طاقت ہے، فرض کی راہ میں جانوں کی پروان نہ کرنے والے بہادر جانبازوں کی شجاعت کے دل سے معترف ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

ننکانہ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا
26/01/2025

ننکانہ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا

السلام علیکم! صبح بخیر ای گیجٹ ایپ میں موبائل فون کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے ہر دکاندار کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہ...
26/01/2025

السلام علیکم! صبح بخیر
ای گیجٹ ایپ میں موبائل فون کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے ہر دکاندار کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ اس ایپ کا استعمال نا صرف چوری کے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی روک تھام کرتا ہے بلکہ آپ کو قانونی کاروائی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

اقلیتوں کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس کے خصوصی اقدامات!!آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق اتوار کے دن کی من...
26/01/2025

اقلیتوں کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس کے خصوصی اقدامات!!
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق اتوار کے دن کی مناسبت سے صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے مستعد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ افسران خود فیلڈ میں جاکر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور infor

Police Information Desk حکومت پنجاب کا بڑا اعلان، کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت بارے دوسری فہرست جاری کر دی، دوسری ...
26/01/2025

Police Information Desk
حکومت پنجاب کا بڑا اعلان، کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت بارے دوسری فہرست جاری کر دی، دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر،حکومت پنجاب نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری۔حکومت پنجاب اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکی ہے۔ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں۔۔

اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا

Address

Bhakkar

Telephone

+923418904736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police Information Desk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Police Information Desk:

Share