Hafiz Shahzaib Acadmy

Hafiz Shahzaib Acadmy I m Hafiz Quran last 2 years experience.

درود پاک کی کثرت کریں جس قدر ہو سکے پڑھیں تاکہ آپ کے اندر سکون اتر سکے تاکہ آپ کا عرش پر نام ہوسکے تاکہ آپ پریشانیوں سے ...
27/03/2024

درود پاک کی کثرت کریں جس قدر ہو سکے پڑھیں
تاکہ آپ کے اندر سکون اتر سکے
تاکہ آپ کا عرش پر نام ہوسکے
تاکہ آپ پریشانیوں سے نکل سکیں
تاکہ آپ شفاعت پا سکیں۔۔۔۔🌹🤲
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ سَلَّمْ

محبت سے درود پاک پڑھ لیجئے ❤️

اللّٰہ تعالیٰ کی بنائی مخلوقات در حقیقت بہت عجیب اور منفرد ہیں۔ 🦠 لیکن دنیا میں کچھ ایسے جراثیم بھی موجود ہیں جو بجلی پر...
18/02/2024

اللّٰہ تعالیٰ کی بنائی مخلوقات در حقیقت بہت عجیب اور منفرد ہیں۔
🦠 لیکن دنیا میں کچھ ایسے جراثیم بھی موجود ہیں جو بجلی پر زندہ ہیں یعنی یہ بجلی سے سانس لیتے ہیں اور بجلی ہی ان کی غذا ہے۔

ہر خلیہ کسی نہ کسی صورت میں الیکٹرانز سے طاقت حاصل کرتا ہے۔ بہت سے جاندار اپنی غذا سے الیکٹرانز حاصل کرتے ہیں۔ لیکن یہ جراثیم صرف خالص بجلی پر ہی زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ بجلی کو الیکٹرونز کی صورت میں حاصل کرتے ہیں، جو اس کی سب سے خالص شکل ہے۔

الیکٹرک جراثیم چٹانوں اور دھاتوں پر موجود ہوتے ہیں۔ اور وہیں سے الیکٹرانز بناتے ہیں۔ ایک تجربے کے مطابق یہ جراثیم غذا کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی صورت میں براہ راست الیکٹروڈز سے الیکٹرانز اخذ کرنے لگتے ہیں۔ ہائی وولٹیج پر یہ الیکٹرانز کھاتے ہیں اور کم وولٹیج پر الیکٹروڈز تک الیکٹرانز واپس منتقل کرتے ہیں۔

جب یہ جراثیم الیکٹرانز کو خود سے جدا کرتے ہیں تو ایک بجلی کا کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔ ان کے جسم کے باہر باریک تار موجود ہوتے ہیں جو ماحول اور ان کے درمیان الیکٹرانز کی منتقلی کا کام کرتے ہیں۔

تقریباً دس ہزار جراثیم مل کر ایک بجلی کا تار بناتے ہیں جو کئی سینٹی میٹرز تک الیکٹرانز منتقل کرتا ہے۔ الیکٹرانز کی منتقلی کا کام انہیں ایک دوسرے سے جوڑے رکھتا ہے اور تار میں موجود آخری جرثومہ بھی بجلی فراہم کرنے والے ذریعہ سے رابطے میں رہتا ہے۔ اس طرح ان کو اپنا آکسیجن کمفرٹ زون مل جاتا ہے ، جہاں وہ الیکٹرانز خارج کرتے ہیں۔

بجلی کھانے والے جراثیم کی آٹھ اقسام ہیں۔ لیکن ہر قسم کے جراثیم دوسری قسم سے بہت مختلف ہیں۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ مائیکرو جانداروں کی دنیا میں ابھی بہت سی چیزیں دریافت ہونا باقی ہیں۔

بہر حال یہ جراثیم بجلی پیدا کرنے کے لیے جو طریقہ استعمال کرتے ہیں اس کو جاننے کے لئے تحقیق جاری ہے۔ گندے پانی کی صفائی اور سیوریج کے مسئلے ارد گرد پائے جانے والے ان جراثیموں کی پیدا کردہ بجلی سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐 _🌙  23 رجب  1445 ھِجْرِی🕌ْ​_🧾  05 فروری 2024 :عِیسَوی _  🌍 بروز  ...
05/02/2024

🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐

_🌙 23 رجب 1445 ھِجْرِی🕌ْ​

_🧾 05 فروری 2024 :عِیسَوی

_ 🌍 بروز سوار

🌹آج کی دعا🌹

دل کا بوجھ اللّہﷻکی بارگاہ میں رونے سے ہلکا ہوتا ہے جہاں نہ ماضی کا طعنہ ملتا ہے نہ مستقبل کا خوف صرف کرم کی چادر سے ڈھانپ دیا جاتا ہے اللّہ تعالیﷻ وہ نہیں دیتا جو ہمیں اچھا لگتا ہے بلکہ اللّہ کریم ﷻ وہ دیتا ہے جو ہمارے لیۓ اچھا ہوتا ہے یا اللّہ ﷻ جو بیمار ہیں ان کو صحتیابی عطا فرما اور جو اہلِ ایمان وفات پاچکے ہیں ان کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما۔اور تمام مسلمانوں کو دنیا اور آخرت کی ہر بھلائ عطا فرما
آمین یارب العالمین 🤲

🌻صَبَّاحُ الْخَیْر☕_

Hafiz Shahzaib Academy










🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐 _🌙 23 رجب  1445 ھِجْرِی🕌ْ​_🧾  04 فروری 2024 :عِیسَوی _  🌞 22 ماگھ...
04/02/2024

🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐

_🌙 23 رجب 1445 ھِجْرِی🕌ْ​

_🧾 04 فروری 2024 :عِیسَوی

_ 🌞 22 ماگھ 2080 بکرمی

_ 🌍 بروز اتوار

🌹آج کی بات🌹

اچھا اخلاق اچھی تربیت کی وجہ سے ہوتا ہے کسی سے خوش اخلاقی سے بات کرنا اچھی تربیت کی علامت ہوتی ہے. لوگوں میں مختلف قسم کے اختلافات ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود خوش اخلاقی سے پیش آنا آپکی اچھی تربیت کی پہچان ہے اور اگر آپ کسی بھی قسم کی بد اخلاقی اور بدعنوانی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو آپ اپنی تربیت کی عکاسی کرتے ہیں اخلاقیات ہی انسان کو جانوروں سے الگ کرتی ہیں۔ اگر اخلاق نہیں تو انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں☞◆💯🌹🥹

🌻صَبَّاحُ الْخَیْر☕_

Hafiz Shahzaib Academy










Hafiz Shahzaib Academy
03/02/2024

Hafiz Shahzaib Academy










ہم قیدی چند گھرانوں کے ابلیسوں کے شیطانوں کے غدار وطن کی مٹی کے مکار سیاستدانوں کے     ہم قیدی چند گھرانوں کے محکوم ہیں ...
03/02/2024

ہم قیدی چند گھرانوں کے
ابلیسوں کے شیطانوں کے
غدار وطن کی مٹی کے
مکار سیاستدانوں کے
ہم قیدی چند گھرانوں کے
محکوم ہیں ہم مجبور ہیں ہم
کچھ کہنے سے معذور ہیں ہم
افلاس کی زردی چہروں پر
اور زخموں سے بھی چُور ہیں ہم
نگہبان ہیں دشمن جانوں کے
ہم قیدی چند گھرانوں کے
مقروض کیا نیلام کیا
ہر آن ہمیں ناکام کیا
کشکول تھما کر ہاتھوں میں
ہمیں دنیا میں بدنام کیا ک
خود مالک تخت خزانوں کے
ہم قیدی چند گھرانوں کے
یہ لوٹ کے دھن لے جاتے ہیں
ہم قرض کا بوجھ اُٹھاتے ہیں
کچھ دیر رہیں خاموش مگر
پھر لوٹنے یہ آ جاتے ہیں
انداز نئے بے ایمانوں کے
ہم قیدی چند گھرانوں کے
نسلوں کی غلامی کرتے ہیں
ہم ان کی خاطر مرتے ہیں
پیروں میں غرض کی زنجیریں
آزاد فِضا ٕ سے ڈرتے ہیں
ہم عادی ہیں زندانوں کے
ہم قیدی چند گھرانوں کے

Hafiz Shahzaib Academy










💥 بچے کی شکایت 💥❗بچہ روز قیامت  والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی❗یا آپ نے ہمیں کھلونے...
03/02/2024

💥 بچے کی شکایت 💥

❗بچہ روز قیامت والدین سے یہ شکایت نہیں کریگا کہ آپ نے مجھے سیر و سیاحت نہیں کروائی
❗یا آپ نے ہمیں کھلونےاور مہنگے موبائل نہیں دلوائے
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ اپ نے مجھے ڈاکٹر انجینئر نہیں بنوایا .
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے اے لیول او لیول مہنگے اسکول میں نہیں پڑھایا
❗نا یہ شکایت کرے گا کہ آپ نے اسے عالی شان گھر میں نہیں پالا

❓مگر قیامت کےدن وہ آپکی گردن ضرور پکڑے گا کہ آپ نے اسے نماز کے لئے جاگنا نہیں سکھایا
❓آپ نے اسے برائی سے بچنا نہیں سکھایا
❓آپ نے اسے قرآن و دین اسلام کی تعلیم نہیں دی
❓آپ نے اسے برے لوگوں کی صحبت سے نہیں بچایا
❓آپ نے اسکی شادی میں دیر کر کے اسے فتنے میں مبتلا کروایا
❓آپ نے اسے گانے سننے کی عادت ڈلوائی
❓آپ نے اسے)خاص کر کے بچیوں کو(ستر و حیاء کی تعلیم نہیں دی
❓آپ نے اسے گندے لباس کی عادت دلوائی
❓آپ نے اِس کے حصے کو کسی اور کو سونپ دیا
❓آپ نے اسے اپنا گھر سے بے دخل کردیا
❓دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے اس کو برا سمجھا
❓ آپ نے اسے بڑوں اور رشتوں کا ادب کرنا نہ سکھایا

Hafiz Shahzaib Academy










اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، ا...
03/02/2024

اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، اس کے سامنے رو لینے سے ہی آپکے دل میں سکون اترے گا بیشک وہ دلوں کا ہمراز ہے!
Hafiz Shahzaib Academy










03/02/2024

😭 توجہ کی درخواست 👇🏻
اس تحریر نے آنکھے نم کر دی😢
ماں🧕🏻

ایک لڑکا باپ کے انتقال کے بعد اپنی ماں کو اولڈ ہاوس چھوڑ آیا اور مسلسل اس کی خبرگیری کرتا تها-
ایک روز اولڈ ہاوس سے فون آیا کہ تمہاری والدہ کا آخری وقت ہے فورا پہنچو-
ماں کے پاس جاکر بیٹے نے پوچها: اماں آپ کو کچھ چاہیئے جو میں لے آؤں ?

ماں نے کہا:
بیٹا یہاں اولڈ ہاوس میں کولر خرید کے رکھ دینا چونکہ بہت گرمی ہے اور یہاں رہنے والے لوگ بہت تکلیف و پریشانی میں رہتے ہیں- ٹوٹے ہوئے شیشوں کو بدلوادینا, تاکہ سردی میں یہ لوگ آرام سے رہیں, صحن میں درخت لگادینا تاکہ اس کے سایہ میں آرام کرسکیں, فریج میں اچھی غذا رکهدینا, کتنی ہی راتیں میں بغیر کھانے کے سوئی ہوں-

بیٹے نے حیرت سے کہا: اماں! آپ دنیا سے جارہی ہیں اور مجھسے یہ درخواست کررہی ہیں اور پہلے مجھ سے شکایت نہیں کی?

ماں نے کہا: ہاں میرے بیٹے! مجهے گرمی, سردی, بھوک پیاس کی عادت ہے لیکن مجھے ڈر ہے جب تیرے بچے ضعیفی میں تجھے یہاں لے کر آئیں تو تجھے تکلیف ہوگی کیونکہ:

میں نے تجھے بہت ناز و نعم سے پالا تها .😥😥😥😢😢

Hafiz Shahzaib Academy










دیکھی جائے گی یہ انسان بھی کتنا سیانہ ہے، جو گاڑی تک پہنچنے سے پہلے ریموٹ سے دروازہ کھول لیتا ہے، سردیاں آنے سے پہلے گرم...
03/02/2024

دیکھی جائے گی

یہ انسان بھی کتنا سیانہ ہے، جو گاڑی تک پہنچنے سے پہلے ریموٹ سے دروازہ کھول لیتا ہے، سردیاں آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا بندوبست کر لیتا ہے ، بچے کی پیدائش سے پہلے کپڑے تیار کر لیتا ہے، افطار کے لیے عصر سے ہی چیزیں جمع کرنا شروع کر دیتا ہے، بارش میں نکلنے سے پہلے چھتری لے لیتا ہے، لمبے سفر پر روانہ ہوتے وقت گاڑی کی ہوا، پانی اور پیٹرول چیک کر لیتا ہے، اندھیرے میں نکلنے سے پہلے ٹارچ تھام لیتا ہے....

مگر💦💦

قبر میں اترنے سے پہلے کوئی تیاری نہیں کرتا۔

کہتا ہے دیکھی جائے گی
لیکن یہ بتا تو سہی
میرے/میری مسلمان بہن اور بھائی تو دیکھنا کیا چاہتا ہے۔۔؟؟؟

دعا ہے رب کائنات ہم سب کو اپنی حقیقی منزل قبر، قیامت، اور جنت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے🍂
آمین ثم آمین🤲🤲

Hafiz Shahzaib Academy










🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐 _🌙  22 رجب  1445 ھِجْرِی🕌ْ​_🧾 03 فروری 2024 :عِیسَوی _  🌞 21ماگھ ...
03/02/2024

🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐

_🌙 22 رجب 1445 ھِجْرِی🕌ْ​

_🧾 03 فروری 2024 :عِیسَوی

_ 🌞 21ماگھ 2080 بکرمی

_ 🌍 بروز ہفتہ

🌹آج کی دعا🌹

جب انسان کو اس بات پر یقین ہوجاۓ کہ اللّہ ﷻ مسبب الاسباب ہے تو مایوسی کے بجاۓ اسکا ایمان اس بات پر پختہ اور کامل ہو جاتا ہے کہ اللّہ تعالیﷻہمارا خالق و مالک ہے وہ کسی حال میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑتا رب ذوالجلالﷻ ہمیں اپنے ان دوستوں میں شامل فرماۓ جو اس پر کامل یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ اپنی ہر مشکل تکلیف آزمائش پر صبر کرتے ہیں اور اللّہ ﷻ پر ہی بھروسہ رکھتے ہے یا ربِ کائنات ﷻ ہمیں صالح بنا اور ہماری زندگی بھی صالحین و متقین کیساتھ گزرے

آمین یا رب العالمین🤲🏻

🌻صَبَّاحُ الْخَیْر☕_

Hafiz Shahzaib Academy










Address

Moh Rahimabad Bhakkar
Bhakkar
30000

Telephone

+923424874627

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Shahzaib Acadmy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Shahzaib Acadmy:

Share