Bhakkar Express News

Bhakkar Express News ہر خبر سب سے پہلے

10/08/2026

محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری لکڑی پکڑی گئی، ٹیمیں چوبیس گھنٹے فیلڈ میں موجود، DFOملک عابد کوکب

10/08/2026

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر خان کا عوامی شکایت پر فوری نوٹس، چھاپہ، حکیم غلام غوث کے مرکز سے ہربل ادویات قبضے میں لے لی گئیں، کیس DCکو ریفر، عطائیت کے خلاف کارروائیاں جاری، ڈرگ انسپکٹر عمران احمد خان

09/08/2026

بھکر: ڈسٹی مائنر میں شگاف، ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی فوری موقع پر پہنچ گئے ، جلد شگاف پر قابو پا لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی

بھکر: شگاف پڑنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بھکر: ڈپٹی کمشنر نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر الرٹ کرتے ہوئے شگاف کو پُر کرنے اور پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔
بھکر: شگاف کو پُر کرنے اور مزید پانی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، جبکہ دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر امدادی و حفاظتی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بھکر: ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شگاف کی فوری مرمت اور آبادیوں کو ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

09/08/2026

بھکر: منڈی ٹاؤن نزد غلہ منڈی ڈسٹی مائنر میں شگاف، آبادیوں کو پانی داخل ہونے کا خدشہ
بھکر: منڈی ٹاؤن نزد غلہ منڈی ڈسٹی مائنر میں اچانک شگاف پڑنے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ انہار کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر شگاف کو پر کرنے کا کام شروع کردیا۔
محکمہ انہار کا عملہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے شگاف کی مرمت کا کام پوری توجہ اور ذمہ داری سے انجام دے رہا ہے۔
علاقہ مکین بھی اپنی مدد آپ کے تحت محکمہ انہار کی ٹیموں کے ساتھ شگاف پر کرنے کے کام میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
اس موقع پر سنیئر سب انجنیئر محکمہ انہار ندیم اقبال چوہدری نے صحافی رانا عامر اسلم کو بتایا کہ شگاف پڑنے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت یا دانستہ شگاف ڈالنے کے ذمہ دار کا تعین ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

09/08/2026

پاکستان کا وجود تمام مسلمانوں کے لیے نعمتِ خداوندی ہے، الحمد کالج یومِ آزادی شایانِ شان انداز میں منائے گا، حب الوطنی کے عزم کا اعادہ، آزادی لاکھوں قربانیوں کا ثمر ، شاہد اقبال نوانی ، حسنین اقبال نوانی

09/08/2026

مینکرہ ، سابقہ رنجش پر مختلف افراد کا 31 سالہ عثمان پر مبینہ تشدد، وگ صدر میں درخت سے باندھ کر مارپیٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا نوٹس ، 2 ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

09/08/2026

جعلی و غیر معیاری ادویات انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہیں،دوا تجارت نہیں انسانی جان کی امانت، خاندان کی آخری امید ہے، جان بچانے والی دوا میں معمولی کوتاہی بھی جان لے سکتی ہے، چوہدری عامر عزیز

08/08/2026

عنصرچھینہ کا بڑا اعلان، عوام نے اجازت دی تو سیاسی برج الٹ جائیں گے

کسی دباو کے سامنے نہیں جھکیے ، گزشتہ الیکشن دستبرداری کی بات بھی لب پر آگئی

مخالفین ، بلدیاتی الیکشن 2015ء کی تاریخ نہ بھولیں ، عنصر اقبال کی للکار

08/08/2026

احسن عظیم کا آخری دیدار😭
نماز جنازہ ادا کیا جارہا ہے
عوام کی کثیر تعداد موجود ، نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار

08/08/2026

حکومتی پالیسی، تیل نرخوں کی روزانہ تبدیلی، فائدہ میں کون؟، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل کے صارفین پر کیا اثرات مرتب ہوئے!، پٹرول پمپس مالکان متاثر ہیں، فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے، ملک سجاد علی کی گفتگو

Address

Office Mandi Town Bhakkar
Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhakkar Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share