TMQ Bhakkar South Official

TMQ Bhakkar South Official تحریک منہاج القران سوشل میڈیا کے متعلق معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر پر رابط کریں۔

28/08/2026
28 اگست 2026 - بہلتحریک منہاج القرآن، ضلع بھکر (جنوبی) کے زیر اانتطام و اہتمام، منہاج القرآن اسلامک سنٹر، بہل کی سائٹ پر...
28/08/2026

28 اگست 2026 - بہل

تحریک منہاج القرآن، ضلع بھکر (جنوبی) کے زیر اانتطام و اہتمام، منہاج القرآن اسلامک سنٹر، بہل کی سائٹ پر عظیم الشان اور فقید المثال ضیافتِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں علاقہ بھر سے معزز شخصیات اور عشاقان مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی۔

اس بابرکت پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی صاحب اور سید تسلیم عارف قدوسی صاحب نے کی۔

ضیافت میلاد کے خصوصی پروگرام میں مجدد المئة الحاضرة حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے شاگرد رشید، علامہ پروفیسر شاہد اقبال یوسفی صاحب نے خصوصی خطاب کیا اور سماں باندھ دیا۔ آپ نے کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے محبت کے موضوع پر خوبصورت خطاب ارشاد فرمایا۔

ظہیر عباس قادری بلالی و برادران (مرکزی منہاج نعت کونسل، لاہور) نے خوبصورت اور مخصوص انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ سے سامعین و حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

اس سے قبل منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کے طالبعلم حافظ سید محمد حسنین علی شاہ بخاری نے تلاوت جبکہ قادری برادران، بہل نے نعت رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ محمد مبشر صاحب نے مختصر وقت میں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس بیان کی۔ بزرگ نعت خواں محمد مشتاق صاحب نے بارگاہ خیر الانام ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ضلعی، تحصیلی اور مقامی ذمہ داران و کارکنان اور رفقاء و وابستگان کے علاوہ اہل بہل کے جمِ غفیر نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کی انتہائی خاص بات کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باندیوں، خواتین کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔

آخر میں سید تسلیم عارف قدوسی صاحب نے خصوصی دعا کروائی اور منتظمین کی جانب سے تمام مہمانان گرامی قدر کی انتہائی خوبصورت ضیافت سے تواضع کی گئی۔

اللہ رب العزت توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور دین متین کی نوکری پر استقامت عطا فرمائے۔۔۔
___________________________________

شوکت معین - سمیع طاہر
ناظمین سوشل میڈیا
تحریک منہاج القرآن
ضلع بھکر (جنوبی)

28/08/2026

اسلامک سنٹر بہل

28/08/2026

منہاج نعت کونسل
اسلامک سنٹر بہل

28/08/2026

اسلامک سنٹر بہل سے براہِ راست

الحمد اللہ
28/08/2026

الحمد اللہ

27 اگست 2026 - بہلسید امجد علی شاہ بخاری، غلام سبحانی مصطفوی، عاشق حسین، مظفر کھرل اور عزیزم حافظ سید محمد حسنین علی شاہ...
27/08/2026

27 اگست 2026 - بہل

سید امجد علی شاہ بخاری، غلام سبحانی مصطفوی، عاشق حسین، مظفر کھرل اور عزیزم حافظ سید محمد حسنین علی شاہ بخاری کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر، بہل کی سائٹ کا وزٹ۔۔۔

جمعہ 14 ربیع الاول کے ضیافت میلاد کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ۔۔۔

اللہ رب العزت توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔
___________________________________

شوکت معین - سمیع طاہر
ناظمین سوشل میڈیا
تحریک منہاج القرآن
ضلع بھکر (جنوبی)

تحریک منہاج القرآن، ضلع بھکر (جنوبی) کی جانب سے تمام اہل محبت کو جشن آمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو_____...
26/08/2026

تحریک منہاج القرآن، ضلع بھکر (جنوبی)
کی جانب سے تمام اہل محبت کو
جشن آمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مبارک ہو
__________________________________________

تحریک منہاج القرآن، ضلع بھکر (جنوبی)

سب قافےسب راستےعالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان 🇵🇰
25/08/2026

سب قافے
سب راستے

عالمی میلاد کانفرنس
مینار پاکستان 🇵🇰

Address

Bhakkar
30000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMQ Bhakkar South Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share