10/01/2026
دریاخان: فوارہ چوک طیب مارکیٹ میں ملک توقیر کھیمٹہ کی دوکان کا شاندار افتتاح بدست جناب صدر انجمن تاجران حاجی محمد شاہد ملک ،جنرل سیکرٹری حاجی ملک خدا بخش کھیمٹہ
دریاخان فوارہ چوک طیب مارکیٹ (اللہ بخش ناظم) مارکیٹ میں ملک توقیر کھیمٹہ عرضی نویس و وثیقہ نویس کی دوکان کا شاندار افتتاح صدر انجمن تاجران دریاخان حاجی محمد شاہد ملک اور جنرل سیکرٹری ملک خدا بخش کھیمٹہ نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں انجمن تاجران دریاخان کے رہنما اور مقامی تاجران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے نئی دوکان کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر انجمن تاجران حاجی محمد شاہد ملک، جنرل سیکرٹری ملک خدا بخش کھیمٹہ، ملک اللہ بخش کھیمٹہ ناظم، ملک طارق محمود، ملک کاظم کھیمٹہ، ذیشان علی قریشی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وکی انصاری شامل تھے۔
آخر میں شاپ اونر ملک توقیر کھیمٹہ کی جانب سے مہمانانِ گرامی اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس کاروبار میں برکت اور ترقی عطا فرمائے