TBUM bhl

TBUM bhl Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TBUM bhl, News & Media Website, Zahoor Hayat Colony, Bhalwal.

27/07/2025

🔘 مسخ شدہ امت، نہ آواز، نہ غیرت، نہ ایمان

غزہ پر ہونے والا ظلم و قتل و غارت سب کے علم میں ہے، لمحہ بہ لمحہ خبریں دنیا تک پہنچ رہی ہیں، مگر لوگ جانتے بوجھتے بھی خاموش اور بے حس ہیں۔ اگر انسانیت باقی ہوتی تو کوئی ردعمل ضرور آتا۔ آج بھی کچھ مغربی انسان اپنی فطری غیرت کے تحت آواز بلند کر رہے ہیں، جو ظالموں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ مگر افسوس اُن کلمہ گو مسلمانوں پر ہے جو سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش ہیں—یہی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نسل بدترین حد تک مسخ ہو چکی ہے۔

خطبہ الجمعہ
`استاد بزرگوار آغا سید جواد نقوی حفظہ اللہ`

26/07/2025

🕌 *سرگودھا کے گاؤں ہاتھی ونڈ میں "حکومتِ الٰہی" کوئز کے کامیاب طلاب کی حوصلہ افزائی*
🌟 *تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ – سرگودھا کی جانب سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد*

گزشتہ دنوں *سرگودھا کے نواحی گاؤں "ہاتھی ونڈ"* میں نمازِ جمعہ کے بعد ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اُن باصلاحیت نوجوانوں کی *حوصلہ افزائی* تھا جنہوں نے "کتاب *حکومتِ الٰہی*" پر ہونے والے کوئز میں *علاقائی سطح* پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 🏆📘

🎁 اس موقع پر شاندار کارکردگی دکھانے والے طلاب کو *خصوصی انعامات* سے نوازا گیا، تاکہ ان کے علم، فکر اور نظریاتی بیداری کو سراہا جا سکے۔
تقریب میں مقامی شخصیات، اساتذہ اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوانوں کے اس شعوری سفر کو خراج تحسین پیش کیا۔ 👏👨‍🎓👩‍🎓

📚 *ملکی سطح پر "کتاب حکومتِ الٰہی" کا کوئز مقابلہ*

یہ تقریب دراصل اُس بڑے قومی کوئز مقابلے کا تسلسل ہے، جو چند ماہ قبل *کتاب "حکومتِ الٰہی"* پر منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں ملک بھر کے ہزاروں اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلاب نے حصہ لیا۔ 🌍📖

🏅 *پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی:*
اس قومی مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے *پہلے 50 پوزیشن ہولڈرز* کو *ملکی سطح پر انعامات* دیے گئے۔

جبکہ مختلف علاقوں میں *علاقائی سطح* پر اچھی کارکردگی دکھانے والے طلاب کی *انفرادی طور پر حوصلہ افزائی* جاری ہے — اور سرگودھا میں ہونے والی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک خوبصورت کڑی تھی۔ 🌱

*تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ – سرگودھا کا پیغام:*
✅ نوجوانوں کو خالص اسلامی فکر و قیادت سے روشناس کرانا
✅ علم، شعور اور عملی اقدام کی ترغیب دینا
✅ کتابی مطالعہ اور فکری مکالمے کو فروغ دینا

🌹 ہم ان تمام نوجوانوں، والدین اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں جو اس فکری بیداری کی تحریک میں ہمارے شریکِ سفر بنے۔

*تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ – سرگودھا*
💬 "ہم علم، کردار اور قربانی کے ساتھ بیداری کی جانب گامزن ہیں!"

26/06/2025

عالم اسلام کو فتح مبارک ہو!
دشمن اپنی ہارڈ وار میں شکست کے بعد سافٹ وار کے کھلاڑی میدان میں اُتارے گا۔ جو مجاہدین اسلام کی فتح کو کم رنگ کرنے کی کوشش کریں گے مسلم جوانوں میں اُمید کی جگہ مایوسی، اتحاد و یگانگت کی فضا میں نفرت، تعصب و فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کریں گے۔

بیدار جوان ایمان، اُمید اور اتحاد کے شعار کے ساتھ دشمن کی حکمت عملی کو ناکام بنائیں گے۔ انشاء اللہ بہت جلد ایمان، اُمید اور اتحاد کی فضا سے امریکہ و اسرائیل نیست و نابود ہوں گے۔

پروفیشنلز آف تحریک بیداری




26/06/2025
18/05/2025
✨ فیصل آباد اور  سرگودھا کے جوانوں کے لئے فرصت1 روزہ عزم دفاع وطن ورکشاپبعنوان🕋  ایک ہون مسلم حرم کی پاسبانی کے لئےغزہ پ...
12/05/2025

✨ فیصل آباد اور سرگودھا کے جوانوں کے لئے فرصت

1 روزہ عزم دفاع وطن ورکشاپ

بعنوان
🕋 ایک ہون مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
غزہ پٹی سے لیکر کشمیر کی وادی تک

شرائط:
عمر 15 سے 30 سال
تکیہ ، چادر ایک سوٹ
رجسٹریشن فیس 200 روپے

رابطہ نمبر:
0309 6284202

⏰📅 17 مئی بروز ہفتہ دن 4 بجے تا 18 مئی بروز اتوار دن 4 بجے تک
📌 بمقام: مدرسہ شہید حسینی ساہیوال سرگودھا

پروفیشنلز آف تحریک بیداری فیصل آباد/ سرگودھا

12/05/2025

ایک غلط فہمی کا ازالہ⚠

*ہم میں سے اکثر افراد براہ راست آخری مرحلے یعنی امام مہدی کے عالمی غلبے کی طرف نظریں لگائے بیٹھے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں خود کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ امام آئیں گے۔ اور سب کچھ خود بخود بدل جائے گا۔ یہ ایک انتہائی غلط تصور ہے جو ہماری توانائیوں کو ضائع کر رہا ہے اور ہمیں عمل سے روک رہا ہے۔ امامت کا نظام تدریجی ترقی کا متقاضی ہے، پہلے مرحلے کا مکمل کیے بغیر دوسرا ممکن نہیں اور دوسرے کو طے کیے بغیر تیسرا مرحلہ نہیں آسکتا اگر ہم آج امامت کے نظام کے مطابق ادارے بنانے، نظام ترتیب دینے اور اپنی کمیونٹی کا مضبوط کرنے میں ناکام رہے تو ہم عالمی امامت کی راہ ہموار نہیں کرسکیں گے۔*

🎙استاد محترم سید جواد نقوی


کوئز مقابلہ          ـــــ بعنوان ـــــ     حـکــومـتــــ الـہــیرجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 اپریل 2025ٹیسٹ کی تاریخ:27 ا...
08/04/2025

کوئز مقابلہ
ـــــ بعنوان ـــــ
حـکــومـتــــ الـہــی

رجسٹریشن کی آخری تاریخ:
15 اپریل 2025

ٹیسٹ کی تاریخ:
27 اپریل 2025
پروفیشنلز آف تحریک بیداری

Address

Zahoor Hayat Colony
Bhalwal
40420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TBUM bhl posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share