If there were no bad people ,there would be no good lawyers.
17/10/2025
اہم عدالتی فیصلہ — فیملی کورٹ مقدمات میں تاخیر ناقابلِ قبول
PLD 2025 SC 847 | خالد پرویز الحق بنام مسز منہا آصف و دیگر
سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں واضح کیا کہ فیملی مقدمات میں بلاوجہ تاخیر کرنا یا بار بار سماعت ملتوی کرانے کی کوشش کرنا قانون کے خلاف ہے۔
فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کی دفعہ 12-A کے تحت ہر مقدمہ چھ ماہ کے اندر نمٹانا لازم ہے، اور کسی وکیل یا فریق کو غیر معقول وجوہات پر التواء لینے کا حق حاصل نہیں۔
عدالت نے کہا کہ فیملی کورٹ ایک خصوصی قانون کے تحت کام کرتی ہے، اس لیے عام سول قانون کے اصول اس پر لاگو نہیں ہوتے۔ اگر کسی فریق کا حق کسی عبوری حکم (interim order) سے متاثر ہوتا ہے تو وہ بعد میں حتمی فیصلے کے ساتھ ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عدالتی تاخیر انصاف کے مقصد کو کمزور کرتی ہے۔ عدالتوں کو چاہیے کہ وہ گھریلو تنازعات کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سختی سے قانون پر عمل کریں۔
📜 اہم دفعات:
دفعہ 12-A: مقدمہ چھ ماہ میں نمٹانے کی پابندی
دفعہ 14(3): عبوری احکامات کے خلاف اپیل یا نظرِثانی کی ممانعت
🔹 نتیجہ:
بار بار التواء کی درخواستیں ناقابلِ قبول۔
عبوری احکام حتمی فیصلے کے ساتھ ضم ہوں گے۔
فیملی کورٹ کا عمل خصوصی قانون کے مطابق ہوگا۔
📚 Posted by: The Noble Lawyer (TNL)
17/10/2025
Wash your faces, Tie your laces, Here you get All law cases.........
17/10/2025
17/10/2025
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک کیا گیا
دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد
پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے
دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے
پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے
حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا
پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا
سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہیں
لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے
شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا
عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت
Be the first to know and let us send you an email when The Noble Lawyer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.