12/06/2026
💡*سپیریئر کالج بھیرہ کے طلباء رول نمبر سلپس کے اجراء کا مطالبہ*
*بھیرہ:* سپیریئر کالج بھیرہ کیمپس کے درجنوں باقاعدہ طلباء نے کالج انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ فیسوں کی بروقت ادائیگی اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے باوجود ان کے رول نمبر سلپس روک لیے گئے ہیں اور داخلہ کی تصدیق بھی مکمل نہیں کی گئی۔
طلباء کا کہنا ہے کہ سال اول کے امتحانات 16 جون 2025 سے شروع ہو رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی غیر تعاون پر مبنی روش کے باعث وہ امتحانی سلپس حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ بارہا کالج کے امتحانات سیکشن اور پرنسپل آفس سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی واضح جواب یا حل فراہم نہیں کیا گیا۔
متاثرہ طلباء اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں کیونکہ بچوں کی ایک پورا سال محنت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ "بچے اور ان کے والدین شدید اذیت سے دوچار ہیں اور بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے،" ایک طالب علم کے والد نے کہا۔
طلباء نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں رول نمبر سلپس جاری کروا کر امتحانات میں شرکت کے قابل بنایا جائے۔ طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے
Assistant Commissioner Bhera BISE Sargodha