05/06/2026
اہم اطلاع:اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے مسترد شدہ درخواست دہندگان اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیرہ سے رابطہ کریں
بھیرہ: اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محترمہ نمرہ اویس کی خصوصی ہدایت پر "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے والے شہریوں کے لیے ایک اہم دفتری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد بعض وجوہات کی بنا پر کچھ درخواستیں مسترد (Reject) ہو چکی ہیں۔ایسے تمام درخواست دہندگان جن کی درخواستیں جانچ پڑتال کے دوران مسترد ہوئی ہیں اور وہ اس حوالے سے کوئی اعتراض داخل کرنا چاہتے ہیں، وضاحت پیش کرنا چاہتے ہیں یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تحصیل انتظامیہ نے شیڈول جاری کر دیا ہے مقررہ تاریخیں 5 اور 6 جون بروز جمعہ اور ہفتہرابطہ کا مقام اسسٹنٹ کمشنر آفس، بھیرہتحصیل انتظامیہ کے مطابق مقررہ دنوں میں دفتر تشریف لانے والے متعلقہ افراد کو ان کی درخواست مسترد ہونے کی ٹھوس وجوہات اور مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ تمام حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ تمام متعلقہ سائلین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل وقت اور پریشانی سے بچنے کے لیے دفتری اوقات کے اندر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کریں۔