26/11/2025
سرسالہ سپورٹ اسٹیڈیم میں جاری سالانہ حاجی اسلم شاہین مرحوم لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ ایڈیشن 3 کے اہم مقابلے میں آج بھمبر کرکٹ کلب اور شیخ سلیم کرکٹ کلب چوکی کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، جس میں بھمبر کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔
بھمبر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 226 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔ بابر ملک نے دلکش اسٹروکس سے مزین 72 رنز کی اننگز کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ کمال سبحانی نے 20، فہد نے 38 اور محسن نے 32 رنز کی مؤثر بیٹنگ سے مجموعے کو مستحکم کیا۔
ہدف کے تعاقب میں شیخ سلیم کرکٹ کلب کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا، مگر دیے گئے بڑے اسکور تک رسائی نہ حاصل کرسکی۔ امان نے 26، محسن نے 19 اور فیضان نے 19 رنز بنائے، مگر یہ کوششیں ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔
بھمبر کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ فیصل صابر اور کمال سبحانی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعید نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ دوسری جانب شیخ سلیم کرکٹ کلب کی طرف سے امان نے ایک، دلاور نے دو اور حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھمبر کرکٹ کلب نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کے باعث میچ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر چیرمین کرکٹ ایسوسی ایشن سماہنی قاسم کشمیری ٹورنامنٹ کمیٹی ساجد کشمیری