03/06/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کل بروز جمعرات سے، اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور محمد و آلِ محمد کے صدقے میں اپنے پیار کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
ہمارا مقصد سستی شہرت، نعرے بازی، تالیاں بجانا یا کسی کی خوشامد کرنا ہرگز نہیں۔ ہمارا مقصد بھمبر کی غیرت مند عوام کا دفاع ہے۔ جو سیاسی حریف اور ان کے کارندے غرور کے نشے میں یہ سمجھتے ہیں اور کہتے پھرتے ہیں کہ بھمبر سٹی، یونین کونسل کسچناتر اور یونین کونسل بھمبر رجانی کے لوگ چند پیسوں کی خاطر بک جاتے ہیں، ان کے لیے اب وقتِ حساب آ چکا ہے!
اب وقت بتائے گا کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ ہم کسی گالی کا جواب گالی سے نہیں، بلکہ ووٹ کی طاقت سے دیں گے۔ اس بار بھمبر شہر اور دونوں یونین کونسلز کی غیور عوام اس مخصوص سیاسی ٹولے، ان کے خاندان اور ان کے تکبر کو ایسا منہ توڑ جواب دے گی جو تاریخ کا حصہ بنے گا۔
تیار ہو جاؤ! اب عوام کا سرپرائز شروع ہونے والا ہے، اور ووٹ کی یہی پرچی تمہارے سیاسی زوال کی داستان لکھے گی۔ انشاء اللہ۔