Fair News Alert Pakistan

Fair News Alert Pakistan ہرخبرکی تحقیق مثبت معیاری تعمیری صحافت مظلوم کی آواز ۔ آواز بھمبر ، میرپور آزاد کشمیر
(1)

بھمبر۔ جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام بدل دو نظام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاک...
31/05/2026

بھمبر۔ جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام بدل دو نظام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 انجینئر حافظ راجہ عبد الستار نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر انجینئر خالد خان اور امیر حلقہ چوہدری امجد یوسف نے کہا ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے بڑے پیمانے پر جدوجہد کی ضرورت ہے جہاں جماعت اسلامی لوٹ مار کے نظام کی جگہ عدل و میرٹ کی حکمرانی کی خواہاں ہے وہاں نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے ذریعے باعزت روزگار کے لیے جدید آئی ٹی کے کورسز کے ذریعے اس قابل بنانے کا پروگرام لانچ کر چکی ہے جس سے بھمبر کے دس ہزار نوجوان ہنر مند بنیں گے اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں گے اس لیے ضروری ہے کہ ایسی قیادت جو سب سے پہلے اپنی اور اپنے خاندان کی تجوریوں کو بھرتی ہو سے جان چھڑانی ہو گی اور جماعت اسلامی کی دیانت دار اور ویژنری قیادت کو ووٹ دینا ہو گا جو اقتدار میں نہ ہوتے بھی ہزاروں نوجوانوں کو ان کے گھروں کے قریب باعزت روزگار فراہم کر رہی ہے جس کا مشن ہے کہ کوئی یتیم بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ایسی قیادت کو جب آپ ووٹ دیں گے تو ریاستی خزانے سے کوئی ذاتی بنک بیلنس نہیں بنائے گا حکومتی فنڈز عوام کے لیے ہوں گے اس موقع پر کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الیکشن میں حافظ عبالستار کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اور ترازو کی کامیابی سے سنہرے دور کا آغاز کریں گے

31/05/2026

میرپور ۔ نفیس بیکرز اپنی پراڈکٹس میں کیا چاندی کا ورق استعمال کرتے ہیں کہ مٹھائی بیکری کیک کے نرخ باقی بیکریوں سے 100 گنا زیادہ ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے کمشنر میرپور نرخ کم کروائیں مطالبہ

بھمبر (بیورو رپورٹ) قافلہ حق کے رہنما چوہدری عامر اکرم کے چچا ضلع کونسل بھمبر کے ملازم چوہدری طارق عرف بلا کی میت کو نما...
31/05/2026

بھمبر (بیورو رپورٹ) قافلہ حق کے رہنما چوہدری عامر اکرم کے چچا ضلع کونسل بھمبر کے ملازم چوہدری طارق عرف بلا کی میت کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف چیف آفیسر ضلع کونسل ملک محمد رزاق اعوان ایس ڈی او چوہدری محمد افضل ، راجہ شکیل صدیق سابق صدر پریس کلب چوہدری جمیل احمد، ممبران ضلع کونسل چوہدری خالد شریف چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی چوہدری نصیر احمد سمیت وکلاء صحافیوں تاجروں عوامی نمائندگان سول سوسائٹی اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

سماہنی ۔ سندوعہ کراس کے ممتاز کاروباری شخصیت،ایشیا کارگو کے اونر چوہدری محمد رشید نے اپنے پورے خاندان سمیت امیدوار اسمبل...
30/05/2026

سماہنی ۔ سندوعہ کراس کے ممتاز کاروباری شخصیت،ایشیا کارگو کے اونر چوہدری محمد رشید نے اپنے پورے خاندان سمیت امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر گروپ فوٹو ۔۔

30/05/2026

بھمبر ۔ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی ترجمان ہے ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ

30/05/2026

مظفرآباد ۔ وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان آج مظفرآباد میں مذاکرات ، بھمبر سے سجاد پوٹھی شرکت کریں گے

30/05/2026
بھمبر ۔   ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے سٹاف بھمبر جس میں ساجد محمود IHC ، بدر جہانگیر، ...
29/05/2026

بھمبر ۔ ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے سٹاف بھمبر جس میں ساجد محمود IHC ، بدر جہانگیر، کبیر اسلم کانسٹیبلان شامل تھے نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش واشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، پہلی کارروائی میں ملزم عاقب ولد نصیر بٹ ساکنہ ارشد آباد کڈہالہ کو گرفتار کرتے ہوئے چرس گردا220 گرام برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی میں مقدمہ علت نمبر109/18 بجرم 9A CNSA 15/32میں عدالتی مفرور خورشید ولد صادق سکنہ رڈیالہ تحصیل برنالہ کو گرفتار کرلیا،ملزم کیخلاف مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

29/05/2026

میرپور ۔ عید کے موقع پر پوش علاقے سیکٹر سی ٹو میں چوری کی دلیرانہ واردات، چور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات سمیت بیرونی کرنسی لے اڑے۔ میڈیا رپورٹ

Address

Bhimber

Telephone

+923405237690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fair News Alert Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fair News Alert Pakistan:

Share