03/03/2026
پاکستانی سفارت خانہ ریاض نے سعودی عرب میں مقیم اور آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں، سعودی حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے خلاف ہو۔ سفارت خانہ چوبیس گھنٹے پاکستانیوں کی مدد کے لیے متحرک ہے اور ایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ ضرورت مند اور پھنسے ہوئے افراد کو فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پاکستانی شہری فوری طور پر پاکستانی سفارت خانہ ریاض یا پاکستانی قونصل خانہ جدہ سے رابطہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔