Voice Of Bhimber

Voice Of Bhimber ہر خبر سے با خبر رہنے کے بھمبر کی تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارے پیج کو لائک اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں شکریہ

08/03/2026
ڈاکٹر اظہر اقبال معروف سرجن حسین ہسپتال شیر جنگ کالونی کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی  نماز جن...
05/03/2026

ڈاکٹر اظہر اقبال معروف سرجن حسین ہسپتال شیر جنگ کالونی کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی
نماز جنازہ آج رات 10 بجے APS گراؤنڈ نزد میرپور چوک بھمبر میں ادا کی جائے گی۔۔۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری محمد فاروق زبیر کرنٹ چارج بنیادوں پر ایکسیئن پرموٹ  ایگزیکٹو انجنیر تعمیرات عامہ و مواصلات سیکرٹر...
25/02/2026

ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری محمد فاروق زبیر کرنٹ چارج بنیادوں پر ایکسیئن پرموٹ
ایگزیکٹو انجنیر تعمیرات عامہ و مواصلات سیکرٹریٹ مظفرآباد تعینات

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار نے ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر کا دورہ کیا اور کمپیوٹر کورس مکمل ک...
25/02/2026

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار نے ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر کا دورہ کیا اور کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ ادارہ آمد پر پرنسپل محمد شجاع الرحمن نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر عدنان مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دور آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا دور ہے، لہٰذا نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی طرف آئیں اور اس کا مثبت اور تعمیری استعمال کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر ہمیشہ کی طرح نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

24/02/2026

عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر نالہ میں گر گئیں -

سٹی صدر مسلم کانفرنس بھمبر طارق محمود بٹ نے آج ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران ...
23/02/2026

سٹی صدر مسلم کانفرنس بھمبر طارق محمود بٹ نے آج ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلباء میں آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (AJKTEVTA) سے رجسٹرڈ ڈپلومے تقسیم کیے۔
مہمانِ خصوصی کی آمد پر ادارہ انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں طارق محمود بٹ نے جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی اور کامیابی کا انحصار ہنر، ٹیکنالوجی اور عملی مہارت پر ہے۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی مثبت کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء کو مبارکباد دی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر
(علم، ہنر اور کامیابی کی جانب ایک مضبوط قدم)
📞

22/02/2026

سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اشفاق احمد خان آف ملوٹ نے ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران کمپیوٹر کورس میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ اشفاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے ادارہ کے منتظمین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر علاقے میں معیاری آئی ٹی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء اور اساتذہ نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنی بہترین خدمات جاری رکھیں گے۔

 #بھمبر  (کڈھالہ) صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر رجسٹرڈ کی 2nd برانچ کڈھالہ میں تقریب تقسیم انعامات۔۔۔۔۔۔۔
22/02/2026

#بھمبر (کڈھالہ) صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر رجسٹرڈ کی 2nd برانچ کڈھالہ میں تقریب تقسیم انعامات۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ایس ایس پی عثمان طارق بٹ کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر رینک پننگ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاق...
20/02/2026

اسلام آباد ایس ایس پی عثمان طارق بٹ کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر رینک پننگ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی شرکت کی اور انہیں نئے رینک سے نوازا۔

19/02/2026

الحمدللہ
ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر کے کمپیوٹر پروفیشنل کورس اور کمپیوٹر ایلیمنٹری کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 89 طلباء و طالبات کے گورنمنٹ آف آزاد کشمیر (TEVTA) کی جانب سے سرٹیفکیٹس وصول
منجانب
پرنسپل ایلیگنس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر
03005480754



















18/02/2026

رمضان المبارک
بھمبر اور گردونواح میں
اختتام سحر 5:19
وقت افطار 5:55

Address

Bhimber

Telephone

+923005480754

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Bhimber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category