26/09/2025                                                                            
                                    
                                                                            
                                            آزاد کشمیر کے شہر برنالہ کے  ایک گاؤں باڑہ کے 50 گھروں کی بجلی 8,دن سے بند ہے کوئ بھی اس مسئلے کو حل تو دور زیر بحث نہیں لا رہا اج تیسرا دن ہے بجلی بند ہے جس وجہ سے۔ پانی کی شدید قلت ہے کوئ اس مئسلے کو حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہا 
اس مہینے میں یہ چھوتھی دفعہ ہوا ہے کہ بجلی کئ کئ دن بند رہتی ہے اور کوئ بھی اس کو ٹھیک کروانے کی طرف توجہ نہیں دیتا۔پھر باڑہ کے جن گھروں کی بجلی خراب ہے ان کے سراباہان خود ہی پیسے دے کر بجلی ٹھیک کرواتے ہیں اگر عوام نے خود ہی سب کرنا ہے تو حکومت کا کیا فائدہ؟
حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئ سروکار نہیں ہے۔
باڑہ میں کئ ایسے ٹرانسفارمر ہیں کہ جھاں سے ائے دن کوئ نہ کوئ خرابی ہوتی رہتی ہے اور حکومت نہ بجلی ٹھیک کرواتی ہے اور نہ نئے ٹرانسفارمر دیتی ہے
نا اہل حکومت عوام سے نا جانے کیاچاہتی ہے 
اور ساری پارٹیوں کے لیڈر کہیں غائب ہو گئے ہیں اور ہر پانچ سال بعد نازل ہو جاتے ہیں ان کو صرف اور صرف اپنے ووٹ سے سروکار ہے عوام جاے بھاڑ میں 
جب ووٹ لینے ہوں تو جی جی اور جب ووٹ لے لیتے ہیں تو تو کون میں کون 
اگر حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا 
اس پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شئیر کر یں شکریہ۔