Bhimber Online NeWs

Bhimber Online NeWs تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارا پیج لائیک اوردوستوں کے سات

26/10/2025

مرزا فیصل رسول(محکمہ برقیات والے) مرزا احسن رسول(سینئر نائب صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر )کے بھانجے مرزا جاوید کے بڑے بیٹے اور مرزا نعمان جاوید کے بھائی مرزا عثمان عرف کاکا کی نماز جنازہ جنگلات والے قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی، علمی و ادبی شخصیات، صحافیوں دوست احباب اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد میں شرکت نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا۔

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے درختوں کی حفاظت ناگزیر ہے ایس ڈی ایم ہیڈ کوارٹر محمد عیص بیگبھمبر (بیورورپورٹ )ایس ڈی ایم ہیڈ ...
25/10/2025

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے درختوں کی حفاظت ناگزیر ہے ایس ڈی ایم ہیڈ کوارٹر محمد عیص بیگ

بھمبر (بیورورپورٹ )
ایس ڈی ایم ہیڈ کوارٹر محمد عیص بیگ نے کہا ہے کہ بدلتے موسمیاتی حالات اور ماحولیاتی تغیرات آئندہ دنوں میں غیر معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہم فطرت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شجرکاری اور موجودہ درختوں کی حفاظت نہایت اہم ہے
محمد عیص بیگ نے مزید کہا کہ درخت ماحول کی بقا کے ضامن ہیں، جو نہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ درجہ حرارت میں توازن قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درختوں کو کاٹنے سے گریز کیا جائے اور ہر شہری کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ایس ڈی ایم ہیڈ کوارٹر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ موسمِ خزاں میں بھی شجرکاری مہم کو جاری رکھا جائے اور عوام میں ماحول دوستی کا شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہمات کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

ایس پی بھمبر خواجہ عبدالقیوم کی ہدایت پیشہ ور بھکاریوں اور غیر ریاستی افراد کی شناخت، سیاحوں کا ریکارڈ مرتب کرنا نہایت ض...
25/10/2025

ایس پی بھمبر خواجہ عبدالقیوم کی ہدایت پیشہ ور بھکاریوں اور غیر ریاستی افراد کی شناخت، سیاحوں کا ریکارڈ مرتب کرنا نہایت ضروری قرار

بھمبر ۔۔ ایس پی بھمبر خواجہ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے شہر میں موجود پیشہ ور بھکاریوں اور غیر ریاستی افراد کی مکمل شناخت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بھکاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے اور ان افراد کے کوائف مرتب کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کیے جائیں
ایس پی بھمبر نے مزید کہا کہ ضلع میں آنے والے سیاحوں کا ریکارڈ مرتب کرنا بھی نہایت اہم ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے مہمانوں کے مکمل کوائف رجسٹر کریں اور پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں
انہوں نے کہا کہ شہری مشکوک افراد یا غیر مقامی عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ ایس پی بھمبر نے واضح کیا کہ امن عامہ کے قیام میں عوام کا تعاون پولیس کے لیے نہایت اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی ہدایت ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کاوشیں جاری رکھیںڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق...
25/10/2025

ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی ہدایت
ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کاوشیں جاری رکھیں
ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت، بلدیہ، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی مربوط اور مؤثر کوششیں جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگ پر قابو پانا ممکن نہیں، اس لیے عوام اپنے گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد فوری سپرے اور لاروہ تلفی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے انسداد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Address

Bhimber Azad Kashmir
Bhimber
10040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber Online NeWs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhimber Online NeWs:

Share