
05/08/2025
کوہاٹ (بلی ٹنگ ٹائمز نیوز) یوفون ٹاور سے چوری کا معاملہ
جنرل کونسلر واجد ناز نے حالیہ واقعے پر بلی ٹنگ ٹائمز نیوز کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ ٹاور سے جڑا اجتماعی مسئلہ ہے، چوری کا معاملہ کسی کی کہنے پر جان بوجھ کر رچایا گیا ہے اور یہ میرے کاروبار کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے، کیس عدالت میں پہلے سے چل رہا ہے، واجد ناز کا مزید کہنا تھا کہ یہ فریق اول کی جانب سے 60 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی گئی، نا ماننے پر کاروبار بند کرنے کی شرط رکھی گئی جس کی وجہ سے میں نے جرگہ میں بیٹھنے سے انکار کیا-
واجد ناز کا مزید کہنا تھا کہ ٹاور ایف ائی ار کی ضمن میں کیس عدالت میں جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، باقی میں نے اپنا معاملہ اللہ کے ہاں رکھا ہے، یقیناً وہاں بہترین انصاف ہوگا- حاجی واجد ناز