News BSK shah dil nawaz

News BSK shah dil nawaz Dunya News

Dunya News
04/07/2025

Dunya News

بلڑی شاہ کریم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ٹاؤن ملازمین کی ریلی نے حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیابلڑی شاہ کریم (رپورٹ:) ...
14/05/2025

بلڑی شاہ کریم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ٹاؤن ملازمین کی ریلی نے حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا

بلڑی شاہ کریم (رپورٹ:) بلڑی شاہ کریم میں وطن سے محبت اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کے لیے ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے قومی پرچموں اور بینرز کے ساتھ ایک عظیم الشان ریلی نکالی، جو ٹاؤن آفس سے شروع ہو کر پُرامن انداز میں پریس کلب بلڑی شاہ کریم تک پہنچی۔ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور مسلح افواج کے حق میں بینرز تھام رکھے تھے، جب کہ فضا "پاکستان زندہ باد"، "پاک فوج پائندہ باد"، "ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے" جیسے پُرجوش نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے پاک افواج کے حالیہ اقدامات اور دفاعی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی کی قیادت ٹاؤن ملازمین بچل خاصخیلی، رضوان جٹ، فیاض میمن، مقصود میمن اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی۔اس موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا، اور عوام کا جذبہ حب الوطنی قابلِ رشک نظر آیا۔ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ایک طاقتور ملک ہے۔ ریلی کے اختتام پر ٹاؤن ملازم بچل خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ہماری پاک فوج نے دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملا دیا ہے۔پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ ایک طاقتور اور خودمختار ملک ہے جو اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔بھارت کے خواب چکناچور ہو چکے ہیں اور آئندہ وہ ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے جس بے مثال جرات سے دشمن کو جواب دیا، وہ نہ صرف ہماری قوم بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ ہم اپنی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہیں" ہم اپنی فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فیاض میمن، رضوان جٹ اور دیگر رہنماؤں نے بھی پاک فوج کی قربانیوں، حب الوطنی اور دلیری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی سربلندی انہی جوانوں کی جرات و قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، جنہوں نے ہر آزمائش میں اپنا خون دے کر وطن کی عزت و حرمت کو قائم رکھا۔ دشمن کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ بلڑی شاہ کریم کی اس ریلی کا بنیادی پیغام یہی تھا کہ پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور وطن عزیز کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ریلی کا ہر قدم، ہر نعرہ اور ہر بینر اس امر کی گواہی دے رہا تھا کہ عوام اور افواج پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

بلڑی شاہ کریم: گرلز کیمپس ہائی اسکول سے چار سولر پلیٹس چوری، سابقہ جبکہ وارداتیں بھی بے نتیجہ – ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ...
14/05/2025

بلڑی شاہ کریم: گرلز کیمپس ہائی اسکول سے چار سولر پلیٹس چوری، سابقہ جبکہ وارداتیں بھی بے نتیجہ – ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی عابد بلوچ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بلڑی شاہ کریم میں تعلیمی ادارے مسلسل بدامنی اور چوری کی وارداتوں کا شکار بنتے جا رہے ہیں تازہ واقعے میں گورنمنٹ گرلز کیمپس ہائی اسکول سے چار عدد سولر پلیٹس چوری کر لی گئیں، جنہیں بجلی کی قلت کے باعث اسکول کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چور رات کی تاریکی میں اسکول کی چھت سے پلیٹس اتار کر لے گئے۔ جب صبح عملہ اسکول پہنچا تو انہیں چوری کا علم ہوا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس اسکول سے ماضی میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، جن میں تعلیمی سامان اور الیکٹرانکس اشیاء شامل تھیں، لیکن تاحال نہ تو کوئی سامان واپس مل سکا ہے اور نہ ہی کوئی مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ مقامی اساتذہ، والدین اور شہریوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی ایس پی بلڑی اور ایس ایچ او بلڑی کو ہدایت دیں کہ وہ اسکول میں ہونے والی چوریوں کا سنجیدہ نوٹس لیں، پولیس کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کی جائے، اور تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

09/05/2025

Address

Bulri

Telephone

+923363991100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News BSK shah dil nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Bulri media companies

Show All