07/05/2025
ایک سیاسی پارٹی کے دوست اور کچھ اوورسیز پاکستانی اس نازک وقت میں پاکستان کے سرکاری بیانات پر کھلے عام سوال اٹھا رہے ہیں اور انہیں نیچا دکھا رہے ہیں. وہ گرنے والے طیاروں کی ویڈیوز مانگ رہے ہیں، جیسے یہ کوئی ٹاپ گن فلم ہو، جنگ نہ ہو، اور ہالی ووڈ کے کیمرے طیاروں کے ساتھ گئے ہوں۔
آج مجھے بلا شک و شبہ یقین ہو گیا ہے کہ یہ عناصر پاکستان اور اس کی قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔بھائی بس کرو! ہر بات کا ایک وقت اور موقع ہوتا ہے.اگر آپ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے، اور آپ کے پاس پاکستان کے دعووں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے . تو خاموش رہیں۔
ایسے وقت میں بھی اگر وہ پاکستان کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے، تو وہ کبھی بھی نہیں کھڑے ہوں گے۔
پاکستان زندہ باد!