06/09/2025
صوابی: کرنل شیر خان کلے اور گرد و نواح کے علاقوں میں شدید اور خطرناک آسمانی بجلی کی گرج چمک دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔