
20/01/2024
FACT NEWS(19/1/2024)
غزہ: بمباری سے درجنوں مساجد اور چرچ منہدم، ’ان مساجد کو تباہ کیا گیا، جو ہمارے مذہب کے بارے میں بتاتی تھیں
غزہ دنیا کے قدیم ترین گرجا گھروں اور مساجد کا گھر ہے لیکن ان میں سے بہت سے اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے بچ نہیں پائے ہیں۔
بی بی سی ورلڈ سروس گذشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے مذہبی مقامات کی تعداد کی تصدیق کر رہی ہے۔
مقامی رپورٹس اور سوشل میڈیا کی نشاندہی کا استعمال کرتے ہوئے، ہم نے 117 سائٹس کی گنتی کی ہے جو مبینہ طور پر 7 اکتوبر اور 31 دسمبر کے درمیان تباہ ہوئیں یا انھیں نقصان پہنچا۔
ان سے ہم نے 72 مساجد اور دو گرجا گھروں کی مکمل تباہی یا جزوی نقصان کی تصدیق کی ہے حالانکہ حماس کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔