18/10/2025
ہمیں گھروں میں باپوں کی ضرورت ہے۔۔۔
▪️وہ گھر جس کی قیادت ایک مضبوط اور باوقار باپ کے ہاتھ میں ہو، اس گھر میں ہیبت اور احترام خود بخود پیدا ہوجاتا ہے۔
▪️کبھی برائیاں اس گھر میں داخل نہیں ہوتیں جہاں ایک سمجھدار، باخبر اور محتاط باپ موجود ہو۔
▪️کبھی ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی نوجوان نشے کا عادی بن جائے، یا سگریٹ ہاتھ میں لیے، پھٹے جینز پہنے نکلے۔ اگر اس کا باپ سخت گیر اور اصول پسند ہو۔
▪️اور کوئی لڑکا کسی ایسی لڑکی پر جرات نہیں کرسکتا جو باحیا، باادب اور خود کی قدر جاننے والی ہو، کیونکہ وہ ایک باوقار باپ کے سایۂ عافیت میں پرورش پاتی ہے جس نے اسے عزت دی اور اس کا مقام بلند کیا۔
▪️ماں کا کردار محبت اور نرمی کا ہے، اور باپ کا کردار حفاظت اور امان کا۔
▪️ماں دل جوئی کرتی ہے، مرہم رکھتی ہے اور نرمی سے سمجھاتی ہے، جبکہ باپ برائی کو جڑ سے کاٹنے کے لیے کبھی سختی کرتا ہے اور فضیلت کو پروان چڑھانے کے لیے کبھی قسوت دکھاتا ہے۔
▪️باپ کا کردار صرف خرچ پورا کرنے تک محدود نہیں، وہ اپنے گھر کا امام ہے، اپنی رعیت کا ذمہ دار ہے، اپنے بچوں کی تربیت کبھی اپنی اچھی مثال سے کرتا ہے اور کبھی درست رہنمائی سے۔
▪️مغربی معاشروں کی بربادی کی ابتدا اسی وقت ہوئی جب باپ کے کردار کو کمزور اور غیر مؤثر کردیا گیا، اور “سنگل مدر” کے نظام کے پھیلاؤ سے زیادہ تر بچے باپ کی شفقت اور رہنمائی سے محروم ہوگئے۔
▪️ہم جانتے ہیں کہ ذمہ داری کا بوجھ آپ کے کندھوں پر بھاری ہے، لیکن یاد رکھیں کہ اولاد کی تربیت اور امت کی اصلاح کی امانت روزِ حساب سب سے بڑی جواب دہی ہے۔
▪️آپ ہی ذمے دار، آپ ہی والی اور سرپرست ہیں، لہٰذا پہلے خود کو درست کریں، پھر اپنی گھریلو زندگی کو سنوارنے میں بھرپور محنت کریں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔