Daily Buner

Daily Buner whatsapp : 03449691441

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف بونیر سید اکرم شاہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لۓ أنے والی سرکاری و غیرسرکاری تنظیموں کی اچھے ...
18/09/2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف بونیر سید اکرم شاہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لۓ أنے والی سرکاری و غیرسرکاری تنظیموں کی اچھے طریقے سے رہنمائ کرنے اور مضبوط رابطہ رکھنے پر مسلم ایڈ تنظیم کی جانب سے خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا

18/09/2025
تاریخ ساز معاہدہ۔۔پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں ایک تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (Strategic Mutual Defence...
18/09/2025

تاریخ ساز معاہدہ۔۔
پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں ایک تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (Strategic Mutual Defence Pact - SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے کے اہم نکات:
* مشترکہ دفاع: اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والے بیرونی مسلح حملے کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
* دفاعی تعاون: معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دے گا، تاکہ مشترکہ سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
* خطے میں امن: اس معاہدے کا مقصد خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہے۔
* اداروں کی مضبوطی: دونوں ممالک کی سلامتی اور دفاعی شراکت داری کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مضبوط بنایا جائے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں طے پایا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو عملی شکل دے گا بلکہ خطے میں توازن اور استحکام کا بھی نیا باب کھولے گا۔ اس معاہدے کو بھارت سمیت دیگر ممالک نے بھی زیرِ نظر رکھا ہے، اور ایک تجزیہ کار کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کے لیے ایک سرپرائز تھا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے میں کلیدی کردار رہا ہے۔ ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اس معاہدے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کردار کئی پہلوؤں سے نمایاں رہا ہے:
* دفاعی تعاون میں اضافہ: آرمی چیف کے طور پر، انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ دفاع سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
* سفارتی کوششیں: مختلف رپورٹوں میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل منیر کی سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں توازن اور اعتماد پیدا کیا، جس کے نتیجے میں یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔
* پاکستان کو "پارٹنر" بنانا: معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا اسٹریٹجک پارٹنر بن گیا ہے، اور اس پیشرفت کو یقینی بنانے میں ان کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے۔
اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، جو اس میں ان کی شمولیت اور اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی تعاون کا معاہدہ پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ اتحاد دراصل عالم...
18/09/2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی تعاون کا معاہدہ پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ اتحاد دراصل عالم اسلام کی طاقت اور بھائی چارے کی علامت ہے، جو دشمنانِ اسلام کے عزائم کو ناکام بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دونوں برادر ممالک کو مزید اتحاد، استحکام اور کامیابی عطا فرمائے اور یہ معاہدہ امت مسلمہ کے اجتماعی مفاد کے لیے سنگِ میل ثابت ہو۔

یہ دفاعی تعاون صرف سرحدوں کی حفاظت نہیں بلکہ امت کے اتحاد اور دلوں کو جوڑنے کا ایک عظیم پیغام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد ظفر خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18/09/2025
سابقہ ناظم عبدالوارث خان نے اے ڈی سی بونیر سے ملاقات درہ سوڈیر کے متاثرین کے حوالے سے تبادلہ خیال اے ڈی سی بونیر نے متاث...
17/09/2025

سابقہ ناظم عبدالوارث خان نے اے ڈی سی بونیر سے ملاقات درہ سوڈیر کے متاثرین کے حوالے سے تبادلہ خیال
اے ڈی سی بونیر نے متاثرہ حاندانوں سے امداد کی یقین دھانی کرائی۔

17/09/2025

سنی فیبرکس میں موسم سرما کے مردانہ اعلی ورایٹی پر سیل جاری۔۔
مردانہ فی سوٹ 1000 روپے میں دستیاب ہے۔۔
سنی فیبرکس اونر انند لال جگی۔۔

17/09/2025

مندنڑ قامی جرگہ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر میں پریس کانفرنس، مطالبات پیش

بونیر ۔زین العابدین عابد
مندنڑ قامی جرگہ نے بونیر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ڈگر سے کیا جائے، کیونکہ مندنڑ میں ایسی ندیاں موجود ہی نہیں جن میں سیلاب آنے کا خطرہ ہو۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر آپریشن مندنڑ سے شروع کیا گیا تو علاقے کے عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

جرگہ کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ آپریشن شروع کرنے سے پہلے افغان مہاجر کیمپ کا معاوضہ دیا جائے، کیونکہ افغان مہاجرین گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کی ڈھائی سو کنال اراضی پر قابض ہیں۔ ان کے مطابق یہ زمین مقامی لوگوں کی ملکیت ہے جس پر قبضہ ختم کرانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مقررین نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوامی خدشات دور کیے جا سکیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

یہ بچہ گوکند کوٹ درہ کے خانزادہ کا بیٹا ہیں یہ اب بھی ان پتھروں اور ملبے کے نیچے لاپتہ ہیں ان کا والد خان زادہ خودزحمی ہ...
17/09/2025

یہ بچہ گوکند کوٹ درہ کے خانزادہ کا بیٹا ہیں یہ اب بھی ان پتھروں اور ملبے کے نیچے لاپتہ ہیں ان کا والد خان زادہ خودزحمی ہیں والدہ بھی زحمی ہیں ان کے سمیت اٹھارہ حاندان درہ سوڈیر کے انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں حکومتی اور فلاحی اداروں کی منتظر ہیں

صوبائی حکومت کے احکامات وہدایات پرڈپٹی کمشنربونیر کاشف قیوم کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف میٹنگ کا انعقا د ہوا جس میں ا...
17/09/2025

صوبائی حکومت کے احکامات وہدایات پرڈپٹی کمشنربونیر کاشف قیوم کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف میٹنگ کا انعقا د ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکمہ جات نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنربونیر نے ہدایت کی کہ آبی گزرگاہوں اور نکاسی آب کے راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برادشت نہیں کی جائی گی۔اسسٹنٹ کمشنرز اور ایریگشن ڈیپارٹمنٹ نشاندہی کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل لائی جائے۔جہاں سٹے آرڈرز نہیں وہاں فی الفور تجاوزات کے خلاف اپریشن شروع کیا جائے۔پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکمے تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید تیزکریں۔

16/09/2025

صوبائی حکومت نے گوکند درہ کے تمام سیلاب متاثرین شہداء لواحقین کو چیکس حوالے کیا ہیں
اور بحالی کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔۔
عرفان خان کا ڈیلی بونیر سے گفتگو۔۔

Address

Shalbandi
Bunerwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Buner:

Share