
31/07/2025
انڈر-16 ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ہیروز کے اعزاز میں بونیر پریس کلب بونیر میں تقریب، کھلاڑی فیضان خان نے ویلیو ایبل اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز بھی حاصل
— انڈر-16 ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے ضلع کے دو نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں بونیر پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان نے اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت اور فائنل میں ایران کو شکست دے کر پہلی بار گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
بونیر کے باصلاحیت کھلاڑی فیضان خان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشیا کا ویلیو ایبل ایوارڈ اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، جو نہ صرف بونیر بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے صدر اسرار احمد ،جنرل سیکرٹری طارق نذیر شیر حسن خان، جنرل سیکرٹری والی بال ایسوسییشن ذیشان خان، ارشد اور امراج خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان بونیر کے لیے روشن مثال ہیں۔
آخر میں بونیر پریس کلب کے صدر مختار خان اور صدر بار ایسوسییشن اسرار احمد نے دونوں کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز پیش کئے اور ان کی کامیابی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔