Buner Express News

Buner Express News بونیر ایکسپریس نیوز میں آمد پرخوش آمدیدکہتے ہیں. ہر قسم کے علاقائی , قومی, سیاسی, تعلیمی اور بین الاقوامی خبروں کے لئے اس پیج کو لائیک کیجئیے.

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہد...
15/10/2025

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محمدسہیل آفریدی سے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اُن کے عہدے کا حلف لیا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی،سابق گورنر شاہ فرمان، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر،مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواشہاب علی شاہ،آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان،سیاسی و سماجی شخصیات نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ بعدازاں گورنرفیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا

13/10/2025

*💥مصر: شرم الشیخ میں غـزـ ہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے*

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں غـزـ ہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

غـزـ ہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غـزـ ہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔

بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

امریکی صدر نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غـزـ ہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ، غزـ ہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غـزـ ہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غـزـ ہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔

ترک صدر اردوان اور امیر قطر نے بھی  شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔شرم الشیخ سمٹ میں ہونے والی اس تقریب کو...
13/10/2025

ترک صدر اردوان اور امیر قطر نے بھی شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔

شرم الشیخ سمٹ میں ہونے والی اس تقریب کو امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تاریخی دن قرار دیا اور کہا کہ یہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غ زہ میں امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں استحکام آئے گا۔

میرے قائد اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احکامات کی تعمیل میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں وزیر...
08/10/2025

میرے قائد اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احکامات کی تعمیل میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔علی امین گنڈاپور

انتقال پر ملال طوطالٸ خدوخیل: انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاٶں طوطالٸ محلہ جعفرخیل کے حاجی زمان خان باباجی...
26/09/2025

انتقال پر ملال
طوطالٸ خدوخیل: انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاٶں طوطالٸ محلہ جعفرخیل کے حاجی زمان خان باباجی وفات چکے ہیں۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بتاریخ 27 ستمبر صبح 10 بجے طوطالٸ جنازگاہ میں ادا کی جاٸیگی۔
مرحوم، احسان اللہ بابو صاحب اور عنایت خان مرحوم کے بھاٸی، گوہرزمان استاد، سعید الزمان پبلک ہیلتھ اور وحید الزمان دبٸ کے والد محترم، ہستم خان، مومن خان استاد، ذاکر اللہ خان محکمہ صحت، اکرام اللہ خان پی آٸی اے کے چچا، جبکہ قمر زمان استاد ایس ایس ٹی، انجنٸیر سکندر زمان کے دادا تھے۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ آمین ثم آمین

20/09/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

انتہائی افسوس ناک خبر ۔۔۔شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر، گاؤں سلیمان...
20/09/2025

انتہائی افسوس ناک خبر ۔۔۔شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر، گاؤں سلیمان خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان دلہا آج بروز ہفتہ اپنی بارات کی تیاریوں کے لیے سود و سلف خریدنے بازار جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے کوہاٹ روڈ بازیدخیل سٹاپ پر موٹرکار حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کے نتیجے میں دلہا فراز ولد اسرار خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ کار میں سوار دیگر افراد زخمی ہوئے۔ مرحوم کی بارات آج بروز ہفتہ اور ولیمہ اتوار کو ہونا تھا، مگر المناک حادثے نے شادی کا گھر ماتم کدہ میں بدل دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین

محمد نبی نے سری لنکن بولر کو لگاتار پانچ چھکے مارے، اس وجہ سے سری لنکن بولر ڈونتھ ویلالاگے کے والد دل کا دورہ پڑنے سے ان...
19/09/2025

محمد نبی نے سری لنکن بولر کو لگاتار پانچ چھکے مارے، اس وجہ سے سری لنکن بولر ڈونتھ ویلالاگے کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ والدین کی محبت اور ان کا تعلق اپنی اولاد کے ساتھ کتنا گہرا ہوتا ہے۔ جب بچے خوشی یا دکھ کے لمحوں سے گزرتے ہیں تو والدین کے دل بھی انہی جذبات میں جکڑے ہوتے ہیں۔ کبھی یہ جذبات خوشی میں آنسو بن کر نکلتے ہیں اور کبھی غم یا صدمے کی شدت والدین کی جان تک لے لیتی ہے۔ یہ حادثہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی محبت دنیا کی سب سے انمول اور بے مثال حقیقت ہے۔

13/09/2025

حکومت کی طرف سے معاوضے کی ادائیگی صرف سیلاب متاثرین کیلئے ہیں.
جو لوگ سیلاب سے متاثر نہیں اور غیر مستحق ہے
اور دھوکہ دہی اور غلط بیانی کرکے سرکاری معاوضے کی رقم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان غیر مستحق , غیر متاثر افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ایف ائی ار درج کرنے اور سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایم ڈی کیٹ اب 26 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔
12/09/2025

ایم ڈی کیٹ اب 26 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

10/09/2025

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز۔مورخہ: 10 ستمبر 2025
*صوابی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، خواجہ سراؤں کی محفلِ موسیقی پر چھاپہ، دور دراز سے آئے 226 آوارہ و بدمعاش لڑکے گرفتار*

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے پیشِ نظر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* کی واضح ہدایات پر، *ڈی ایس پی سرکل صوابی سٹی اعجاز آبازئی* کی براہِ راست نگرانی میں *ایس ایچ او تھانہ صوابی سید الامین خان،ایس ایچ او زیدہ فاروق خان،ایس ایچ او ٹوپی نعیم خان* بمع پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کی محفلِ موسیقی پر چھاپہ مارا۔ اس فخاش غیر اخلاقی اجتماع میں دور دراز اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں آوارہ اور بدمعاش لڑکے شریک تھے۔جنہوں نے پولیس پارٹی کیساتھ مذاحمت بھی کی، پولیس نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر خواجہ سراؤں سمیت 226 افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کیے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کیخلاف جرم 149, 148, 294, 506, 186, 149, 34,3/4AF,15AA اور لوڈ سپیکڑ ایکٹ کے مقدمات درج کی گئی

*ڈی پی او صوابی* نے کہا کہ اس قسم کی بے راہ روی، فحاشی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور خفیہ نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی غیر اخلاقی محافل کے انعقاد کی جرات نہ ہو۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

Address

Bunerwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share