Buner - OfficiaI

Buner - OfficiaI This Page is About to Explore the Beauty, Different Regions Villages,People+culture & News Of Buner.

بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمیسعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگ...
25/07/2025

بونیر: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد افسوسناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی جاں بحق، 6 زخمی
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب روانہ تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج رات سعودی عرب میں ادا کی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو سعودی عرب کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

23/07/2025

ڈگر پل میں سیلابی ریلے کا منظر۔ اس سے اپ اندازہ لگا سکتے ہے کہ کتنا بڑا سیلابی ریلا مختلف مقامات سے گزر کر یہاں سے گزر رہا ہے۔

15/07/2025
12/07/2025
انور سید بابا  سکنہ پرڑا برکلے پہ ڈگر ہسپتال کےپہ ایمرجنسی وارڈ کےپہ زخمی  حالت کے پروت دے کور والا ئے رابطہ اوکے 034791...
11/07/2025

انور سید بابا سکنہ پرڑا برکلے پہ ڈگر ہسپتال کےپہ ایمرجنسی وارڈ کےپہ زخمی حالت کے پروت دے کور والا ئے رابطہ اوکے

03479173973 رابطہ نمبر

انتقال پر ملال!!!گاؤں (انغاپور) لنڈئ سے تعلق رکھنے والا محمد خنیف  اسحاق  احمد کا والد صاحب اوراسحاق استاد صاحب کا بھائی...
07/07/2025

انتقال پر ملال!!!
گاؤں (انغاپور) لنڈئ سے تعلق رکھنے والا محمد خنیف اسحاق احمد کا والد صاحب اوراسحاق استاد صاحب کا بھائی وفات پاگیا ہے۔ نماز جنازہ لنڈئ انغاپور میں
کل صبح 10 بجے ادا ہوگا۔ اللہّٰ پاک مرحوم کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔ تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل کیجاتی ہے۔

اگر آپ کے گھر یا کھیت میں سولر سسٹم لگا ہے اور آپ اس سے پانی کی موٹر چلا رہے ہیں، تو ایک اہم بات یاد رکھیں:بجلی چاہے مفت...
29/06/2025

اگر آپ کے گھر یا کھیت میں سولر سسٹم لگا ہے اور آپ اس سے پانی کی موٹر چلا رہے ہیں، تو ایک اہم بات یاد رکھیں:
بجلی چاہے مفت ہو، مگر پانی نہیں!

زمین کے نیچے پانی کی سطح روز بروز کم ہو رہی ہے، اور اس کی بڑی وجہ ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال ہے۔ اگر ہم نے ابھی سے احتیاط نہ کی، تو آنے والے وقت میں ہماری نسلوں کو پانی جیسی قیمتی نعمت کے لیے ترسنا پڑے گا۔

براہِ کرم!
پانی کو سمجھداری سے استعمال کریں، صرف ضرورت کے وقت موٹر چلائیں۔ پانی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پانی بچائیں، مستقبل بچائیں _____________ ۔۔۔

اپ تمام دوستوں کے تعاون سے عماد اج گھر پہنچ گیا ہے۔ اپ سے بھائیوں کا شکریہ
28/06/2025

اپ تمام دوستوں کے تعاون سے عماد اج گھر پہنچ گیا ہے۔ اپ سے بھائیوں کا شکریہ

11/06/2025

بازارگی میں نصب زونگ ٹاور اپریشنل کیا جائے
بازارگی میں چار ماہ سے نصب زونگ ٹاور بلکل تیار کھڑا ہے مگر زونگ فرنچائزڈ بونیر کی سستی سے تاحال اپریشنل ہونے کا منتظر ہے ہم اہلیان بازارگے عاجزانہ التماس کرتے ہیں کہ خدارا اس کو اپریشنل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو
مالک زمین عبدالہادی خان کو لوگوں نے نہایت تنگ کیا ہوا ہے صبح و شام عوام رابطہ کرکے انکو تنگ کررہے ہیں
لہذا متعلقہ فرنچائز اس بابت فوری کام شروع کرکے اسکو اپریشنل کریں
ساغر
Zong

کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ۔۔۔موٹروے پہ پیش انے والا وہ افسوس ناک حادثہ جس میں یونیورسٹی اف فیصل اباد کے وائس چانسلر ڈ...
09/06/2025

کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ۔۔۔موٹروے پہ پیش انے والا وہ افسوس ناک حادثہ جس میں یونیورسٹی اف فیصل اباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کی صورت میں ملک کے علمی حلقوں کو۔۔ ایک بہت بڑے شخص کو کھونا پڑا۔۔۔۔

وہ لاہور سے فیصل اباد جا رہے تھے اور جوں ہی وہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پہنچے۔۔ تو گاڑی کا فرنٹ بایاں ٹائر برسٹ ہو گیا ۔۔گاڑی کی سپیڈ اس وقت 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب تھی۔۔۔۔ اور ڈرائیور پیشہ ورانہ مہارتوں سے پوری طرح اشنا نہیں تھا۔

ٹائرسٹ ہونے کے بعد گاڑی کا بائیں طرف کھچاؤ بہت زیادہ تھا اور ڈرائیور اس کھچاؤ کو روکنے میں ناکام رہا۔۔۔۔ اور کار بائیں طرف سے فرسٹ لین میں جاتے ہوئے ایک ٹریلر کو سائیڈ سے ہٹ ہوئی۔ بائیں طرف بیٹھے ہوئے ڈاکٹر شاہد کمال شدید زخمی ہونے کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔............ ملک statistics پہ اتھارٹی کی حیثیت رکھنے والےایک کوہ گراں سے محروم ہو گیا

کتنے ہی بڑے بڑے لوگ ہیں کہ جو ان ڈرائیورز کی غلطیوں کی بھینٹ چڑھے ہیں کہ جو نہیں جانتے کہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ایک ڈرائیور کا Respond کیا ہوتا ہے۔

ہمیں یہ میسج ان تمام ڈرائیورز تک پہنچانا ہے کہ جو ہمارے فیملی ڈرائیورز ہیں ۔۔۔پبلک ،پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں ڈرائیونگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں یا پھر وہ ٹیکسی ڈرائیورز ہیں۔۔ جن کو ہم وقتی سروسز کے لیے ہائر کرتے ہیں۔

گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ۔۔۔۔بریک ہرگز اپلائی نہیں کرنی چاہیے۔گاڑی کے کھنچاؤ کو روکنا ،اپ کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ دونوں ہاتھوں کی گرفت سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سٹیرنگ کو مضبوطی سے سنبھالیں اور گاڑی کو اسی لین میں رکھنے کی بھرپور کوشش کریں جس لین میں گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا ہے۔

اپ دیکھیں گے کہ 10 سے 15 سیکنڈ کے میں۔۔۔۔،گاڑی انتہائی کھچاؤ سے نکل ائے گی ۔۔اور اپ مزید ایک بہت بڑے حادثے سے بچ جائیں گے۔یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد اگر اپ نے بریک اپلائی کی ۔۔۔۔۔۔تو گاڑی کنٹرول لیس ہونے کے بعد الٹ جائے گی ۔۔۔۔جس میں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔۔

ٹائرز کے اندر ہوا کے دباؤ پہ کبھی بھی کمپرومائز نہ کریں ۔جب اپ موٹروے پہ ایک لمبا سفر کرتے ہیں، سفر کرنے شروع کرنے سے پہلے ہوا کا دباؤ چیک کروائیں اور ایک سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد پھر کسی ٹائر شاپ پہ رک کے ،ہوا کا دباؤ دوبارہ چیک کروائیں کیونکہ مسلسل سفر سے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جو ٹائر پھٹنے جیسے حادثات کو جنم دیتا ہے۔۔۔۔

ٹائر ہمیشہ بہترین کوالٹی کے استعمال کریں، گھسے ہوئے ٹائر ، سمگل شدہ ٹائر ۔۔۔استعمال شدہ ٹائرز اور expired ٹائرز ہرگز استعمال نہ کریں، اپ کی جان بہت قیمتی ہے۔۔

یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ ٹائر برسٹ ہونے کے بعد اپ کی سب سے بڑی ذمہ داری گاڑی کے کھچاؤ کو روکنا ہے اور اس میں اپ سٹیرنگ کو مضبوطی سے grip کر کے اور اپنے اوسان بحال رکھ کے بڑی اسانی سے کر سکتے ہیں۔۔

ائیے! اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ٹائر بسٹ ہونے کے بعد ہونے والی قیمتی جانوں کہ ضیاع کو روکا جا سکے ۔

#

آم درخت سے کچا توڑا جاتا ہے۔ پھر اسے کریٹ پیٹی وغیرہ میں بند کرکے اندر مسالہ رکھ دیا جاتا ہے کہ دو سے تین دن میں آم کا گ...
08/06/2025

آم درخت سے کچا توڑا جاتا ہے۔ پھر اسے کریٹ پیٹی وغیرہ میں بند کرکے اندر مسالہ رکھ دیا جاتا ہے کہ دو سے تین دن میں آم کا گودا اندر سے نرم ہو جائے اور رنگ بھی پیلا ہوجائے۔ آم کھانے کے لیے تیار ہے۔
مسالہ ہے کیلشیم کاربائیڈ CaC2 جسے بازار میں موجود اکثریت آموں کو لگا کر آموں کا رنگ بدلا گیا ہوتا ہے۔ یہ ایک زہر ہے جو پوری دنیا میں پھلوں کو لگا کر پکانا ممنوع ہے۔ اسکا ایک استعمال آپکو بتاتا ہوں۔ گیس ویلڈنگ دیکھی ہے؟ جو لوہے کی بڑی سی ٹینکی ہوتی اس میں ایک مسالہ ڈال کر آگ پیدا کی جاتی جس سے ویلڈنگ کی جاتی ہے۔ وہ مسالہ یہی کیلشیم کاربائیڈ ہوتا ہے۔ یہ آتش گیر مادہ ہے جسے فیکٹریوں میں استعمال کیا جاتا۔ آموں کی پیٹی میں اسکی تھوڑی سی مقدار اتنی حرارت پیدا کر دیتی کہ آموں کا رنگ بدل جاتا اندر تک گل سڑ جاتے آم۔ اور یہ زہر آموں میں بھی سرائیت کر جاتا ہے۔
اسکا استعمال پاکستان میں بھی ممنوع ہے مگر یہاں کونسا قانون ہے۔ اسکے ساتھ ایک تو آم کی قدرتی خوشبو بدل جاتی۔ دوسرا کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم فوری تو منہ میں تیزابیت پیدا کرتے۔ گلا پکڑا جاتا جلے میں جلن سی ہوتی ہے، خوراک کی نالی میں زخم ہوجاتے اور لانگ ٹرم نقصانات میں معدے کے السر انتڑیوں کے زہر، اسکن پرابلمز اور کینسر، گردے فیل ہونا جیسی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
دوسرا طریقہ ہے ایک گیس کا استعمال۔ جس کا نام ہے ethylene ایتھائلین C2H2 ہے۔ یہ گیس آموں کے اپنے اندر بھی ہوتی ہے۔ جس سے خود ہی آم پک جاتے ہیں۔ اسے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت پوری دنیا پھل پکانے کے استعمال میں ریکمنڈ کرتی ہے۔ ایک بند چیمبر میں آم پھیلا کر ایتھائلین گیس چھوڑ دی جاتی ہے۔ اس سے پکے آم رنگ تو بہت زیادہ پیلا نہیں کرتے۔ مگر ان کا ذائقہ بلکل قدرتی اور کمال ہوتا ہے۔ دوسرا صحت کے لیے اسکا کوئی بھی نقصان نہیں۔
ان ایتھائلین سے پکے یا اپنی ہی حرارت سے پکے آموں کا ذائقہ کیا بتاؤں آپ کو ایک نشہ سا ہے۔
اکثریت دوکانداروں کو اس بات کا پتا ہی نہیں ہے۔ کہ ایتھائلین اور کیلشیم کاربائیڈ کیا بلا ہیں۔ اور گاہک کو بھی بس گہرے پیلے رنگ کے آم چاہیں۔ تو جو ڈیمانڈ ہے اسی کے پیش نظر کیلشیم کاربائیڈ لگا کر آم فوراً پکا دیے جاتے جو ہم آج تک آم کے نام پر زہر کھا رہے ہیں۔
میرا آپکو مشورہ ہے۔ کہ ایتھا ئلین سے پکے یا قدرتی طور پر بھی کسی بلکل بند کمرے میں جہاں ہوا نہ گزر سکے آم پڑے رہنے سے بھی پک جاتے ہیں وہ کھائیں۔ جہاں سے مرضی منگوائیں انہیں کہیں کہ کیلشیم کاربائیڈ نہیں لگانا۔
ریڑھیوں یا دوکانوں پر پڑے آم نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ سے پکے ہوتے۔ منڈی سے لائی پیٹی میں بھی نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ ہی ہوگا تجربہ کرلیں ایک بار۔

آپ نے آم کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال کے خطرناک حقائق بہت عمدہ انداز میں بیان کیے ہیں، جو کہ واقعی عوامی آگاہی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اب آئیے بات کرتے ہیں کہ اس کا محفوظ، قدرتی اور صحت مند متبادل کیا ہو سکتا ہے۔

✅ کیلشیم کاربائیڈ کا محفوظ متبادل: ایتھائلین گیس (Ethylene Gas)

1. ایتھائلین (C₂H₄)

فطری ہارمون ہے جو پھل خود بھی پیدا کرتے ہیں۔

پھلوں کے پکنے کے عمل کو قدرتی انداز میں تیز کرتا ہے۔

صحت کے لیے محفوظ ہے اور دنیا بھر کے فوڈ سیفٹی ادارے جیسے FAO، WHO اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اسے تجویز کرتے ہیں۔

طریقہ استعمال:

آموں کو ایک بند چیمبر یا کمرے میں رکھیں۔

100 کلو آم کے لیے 1 گرام ایتھائلین ریلیز کریں۔

24–48 گھنٹے میں آم قدرتی خوشبو اور ذائقے کے ساتھ پک جائیں گے۔

---

✅ قدرتی گھریلو متبادل طریقے:

2. بند کمرے یا بوری میں پکانا:

آموں کو اخبار میں لپیٹ کر کسی بند بوری یا ٹوکرے میں رکھ دیں۔

ان کے ساتھ ایک پکا ہوا کیلا یا سیب رکھیں۔ یہ پھل بھی ایتھائلین گیس خارج کرتے ہیں۔

کمرے کا درجہ حرارت 25-30°C ہو تو آم 3-5 دن میں قدرتی طور پر پک جاتے ہیں۔

3. مٹی یا راکھ کا استعمال (دیسی طریقہ):

آموں کو خشک راکھ یا مٹی میں دبا کر رکھیں۔

راکھ نمی جذب کرتی ہے اور اندر کی حرارت آموں کو دھیرے دھیرے پکاتی ہے۔

---

❌ کیلشیم کاربائیڈ کیوں نہیں؟

زہریلا کیمیکل، انسانی صحت کے لیے خطرناک۔

جلن، السر، کینسر تک کے خطرات۔

آم کا ذائقہ، خوشبو اور غذائیت بھی خراب ہو جاتی ہے۔

✅ صارفین کے لیے مشورہ:

آم خریدتے وقت پوچھیں: "یہ کاربائیڈ سے پکے ہیں یا نہیں؟"

سخت آم خریدیں اور خود گھر پر پکائیں۔

ایتھائلین سے پکے آم کسی اچھی سپلائی چین یا فارمر سے منگوائیں۔
📌 آخر میں:

قدرتی طریقے سے پکا ہوا آم صرف ایک پھل نہیں، بلکہ خوشبو، ذائقے اور صحت کی مکمل ضمانت ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے زہریلے طریقوں کی حوصلہ شکنی کریں اور قدرت کو اپنے طریقے سے کام کرنے دیں۔

تحریر ڈاکٹر ساجد سندھو
Sajid Sandhu Agriculturist

Address

Buner Anghapur
Bunerwal
19290

Telephone

+923329707899

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner - OfficiaI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share