27/10/2025
آج 27 اکتوبر 2025 کو گورنمنٹ ہائی سکول امںیلا بونیر میں یومِ سیاہ کشمیرجوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک پُرعزم اور جذباتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز طلبہ کی خوبصورت تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمد اور نعت پیش کی گئیں جنہوں نے حاضرین کے دلوں میں جذبۂ ایمانی اور جذبۂ آزادی کو مزید روشن کر دیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض روخان صاحب نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیے اور تقریب کو بحسن و خوبی آگے بڑھایا۔
طلبہ نے اپنے ولولہ انگیز تقاریر میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور جابرانہ قبضے کی شدید مذمت کی اور کشمیری مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عزم کو سراہا اور پاکستان کی حمایت کے عہد کو دہرایا۔
پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس روز بھارتی افواج نے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 75 سالوں سے ظلم سہہ رہے ہیں لیکن ان کا حوصلہ آج بھی پہاڑوں سے زیادہ بلند اور دریاؤں سے زیادہ رواں دواں ہے۔ انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔
آخر میں کشمیری شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔یہ تقریب پورے عزم کے ساتھ اپنے اندر یہ پیغام لیے ختم ہوئی ہی کے اساتذہ اور طلبہ کشمیری مسلمانوں کیجدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔