Asad Rahman

Asad Rahman میری کم علمی ہی میرا علم ہے��

30/08/2025

دنیا کی سب سے خوبصورت چیز نیند ہے
جو انسان کو تھوڑی دیر کے لئے ہر تکلیف سے ازاد کردیتی ہے

اسد رحمان

30/08/2025

اے اللہ
ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن سے تو راضی ہے۔
آمین، یا ربّ العالمین🤲 ❤️

29/08/2025

‏لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کریں لیکن جب آپ محسوس کریں کہ آپ کی اچھائی اُن کے لیے بوجھ بن چکی ہے تو خاموشی سے اُنہیں اپنے دل، دماغ اور زندگی سے نکال دیں ، بغیر کسی تلخی یا بحث کے کیونکہ ایسے لوگ آپ کے ایک لفظ کے بھی مستحق نہیں ہوتے....

فرشتہ صفت انسان ۔یہ جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک حقیقی فرشتہ صفت انسان ہے، جس کا نام ہے قیصر جمال آفریدی جو درہ آدم خیل سے ...
27/08/2025

فرشتہ صفت انسان ۔

یہ جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک حقیقی فرشتہ صفت انسان ہے، جس کا نام ہے قیصر جمال آفریدی جو درہ آدم خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیلاب کے پہلے دنوں ہی وہ بونیر پہنچے اور ایک عزم کیا کہ میں بونیر کے کسی بھی متاثرہ انسان کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا بلکہ ہر اُس نقصان کی تلافی کروں گا جو اس آفت نے کیا ہے۔

الحمدللہ، انہوں نے بازار کے درجنوں دکانداروں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا۔ کل میری ان سے ملاقات ہوئی، اور ان کا انداز دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ ہر ایک دکان کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیتے، نقصان کا حساب لگاتے، اور پھر رات کو ذاتی طور پر دکانداروں کو فون کرکے ان کی عزتِ نفس مجروح کیے بغیر، اتنی ہی مالی مدد کرتے جتنی ان کے نقصان کے برابر ہوتی۔

ان کا یہ انداز دیکھ کر مجھے صحابہ کرامؓ کے دور کی یاد آگئی، جب کسی کی مدد ایسے کی جاتی تھی کہ نہ عزت داؤ پر لگے، نہ ضرورت باقی رہے۔ کل جب وہ ان تمام دکانوں کا وزٹ کررہے تھے جن کے ساتھ تعاون کیا تھا، تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ لوگ دوبارہ کاروبار شروع کر چکے ہیں۔

ہم سب جانتے ہیں کہ جب تک تاجر اور کاروباری لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہوں، حالات نارمل نہیں ہوسکتے۔ ایسے وقت میں قیصر جمال آفریدی جیسے نیک دل لوگ ایک امید کی کرن ہیں۔

بونیر کے پیربابا سمیت تمام عوام ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے لوگوں کو سہارا دیا اور دوبارہ ان کے خوابوں کو زندہ کیا۔

یقیناً ایسے لوگ ہیرے ہوتے ہیں
اور ہیرے ہمیشہ روشنی بانٹتے ہیں۔ ہمیں ان کی قدر کرنی ہے، ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اور ان جیسے کردار کو معاشرے میں اجاگر کرنا ہے۔

یہ میرے والدِ محترم ہیںوقت نے اگرچہ ان کے بالوں اور داڑھی کو سفید کردیا ہے، مگر خدمت کا جذبہ اور دل کی جوانی آج بھی ان ک...
26/08/2025

یہ میرے والدِ محترم ہیں

وقت نے اگرچہ ان کے بالوں اور داڑھی کو سفید کردیا ہے، مگر خدمت کا جذبہ اور دل کی جوانی آج بھی ان کے چہرے سے جھلکتی ہے۔

سیلاب کے وہ دن یاد آتے ہیں جب ہر طرف خوف، پانی اور بے بسی کا راج تھا۔ لمحے ایسے لگ رہے تھے جیسے زندگی اور موت کے بیچ ٹھہر گئے ہوں۔ انہی نازک لمحوں میں میرے والد، جو سکول کے پرنسپل ہیں، اللہ کے فضل سے ایک عظیم مثال بن گئے۔

انہوں نے حکمت اور بصیرت سے کام لیتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا اور اپنے سکول کے تمام بچوں کو اپنی قیادت میں چھت پر لے گئے۔ جس کی وجہ ان بے قابو اور خونخوار پانی سے الحمداللہ ایک ایک بچہ محفوظ رہا۔ یہ لمحہ ہمارے لیے صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ ہمیشہ یاد رہنے والا سبق ہے کہ قیادت اور خدمت میں ہی اصل زندگی ہے۔

اس دن کے بعد وہ اپنے نقصان کو بھلا کر آج تک دوسروں کی مدد اور خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کے الفاظ ہمارے لیے رہنمائی ہیں
بیٹا یہ وقت بھی اللہ کا امتحان ہے۔ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہیں کہ ہمارے بندے کیا کررہے ہیں
ہمیشہ دینے والے بنو، لینے والے نہیں۔ کیونکہ دینے والے کو اللہ پسند کرتا ہے۔

آج جب ہم اپنے ابو کو دیکھتے ہیں تو دل فخر سے بھر جاتا ہے۔ وہ ہمارے لیے صرف والد نہیں بلکہ قربانی، ایثار اور خدمت کی زندہ داستان ہیں۔

اللہ میرے والد کو صحت، خوشی اور لمبی زندگی عطا فرمائے، اور ان کے اس جذبہ خدمت کو ہمیشہ قائم رکھے آمین

یہ تصویر میں نظر آنے والے باہمت نوجوان معاز باچا، امیر عالم اور زاکر باچا وہ چمکتے ہوئے چراغ ہیں جو سیلاب کے پہلے دن سے ...
24/08/2025

یہ تصویر میں نظر آنے والے باہمت نوجوان معاز باچا، امیر عالم اور زاکر باچا وہ چمکتے ہوئے چراغ ہیں جو سیلاب کے پہلے دن سے بیشونی کے متاثرہ خاندانوں کے لئے روشنی اور امید کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات اور آرام کو قربان کرکے خالصتاً انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنا لیا ہے۔ جب بھی وہاں جانا ہوتا ہے، یہ تینوں نہ صرف آنے والوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ جہاں کسی کمی یا ضرورت کا احساس ہو، اسے پورا کرنے کے لئے دن رات کوشش بھی کرتے ہیں۔

ان کا یہ خلوص اور قربانی کا جذبہ واقعی قابلِ دید، لائقِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔
یہی وہ نوجوان ہیں جو ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ

انسانیت کی اصل خوبصورتی دوسروں کے لئے جینا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے، ان کی زندگیوں کو برکتوں سے بھر دے اور ان جیسے نوجوانوں کی تعداد کو ہمارے معاشرے میں مزید بڑھا دے امین

24/08/2025

خدمت حلق سب سے بڑی عبادت ہے ❣️

حال ہی میں وائرل ہونے والی وہ ننھی بچی۔۔ جس کے گھر کے نو افراد سیلاب کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے۔پورا گھرانہ، گھر بار او...
23/08/2025

حال ہی میں وائرل ہونے والی وہ ننھی بچی۔۔

جس کے گھر کے نو افراد سیلاب کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے۔
پورا گھرانہ، گھر بار اور زندگی کا سب سرمایہ پانی کی طغیانی بہا کر لے گئی۔

مگر اس معصوم کلی کے ننھے دل کو کیا خبر کہ اس کی دنیا اجڑ چکی ہے۔ وہ تو بس ملبے سے اپنے بالوں کو نکال کر خوشی سے مسکرا رہی ہے جیسے اسے اپنی پوری کائنات واپس مل گئی ہو۔

یہ مسکراہٹ دراصل درد کی وہ کہانی ہے جو لفظوں میں کبھی بیان نہیں ہوسکتی۔ 🖤

اسد رحمان

23/08/2025

اے اللہ 😥🥹

Address

Saudia
Bunerwal
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asad Rahman:

Share